قومی

J&K Students Association: جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان بھر میں کشمیری طلبا پر حملے کا الزام لگایا، وائرل کے ہندو رکشا دل کی ایک دھمکی بھری ویڈیو

پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد، جس میں 28 لوگوں کی جانیں گئی ہیں، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ بدسلوکی اور ان پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر ناصر کھیوہامی نے کہا ’’ہمیں دہرادون سے کشمیری طلباء کی طرف سے متعدد تکلیف دہ کالیں موصول ہو رہی ہیں۔ ہندو رکشا دل کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے بعد طلباء کو خطرہ اور غیر محفوظ محسوس ہو رہا ہے، جس میں کشمیری مسلم طلبا کو آج صبح 10 بجے تک دہرادون خالی کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے‘‘۔

ناصر نے کہا کہ وادی سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلباء کے لیے صورت حال دن بدن سنگین اور گہری تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ ایسوسی ایشن نے پریشانی میں مبتلا طلباء کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’ہمیں یونیورسل گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، ڈیراباسی، چندی گڑھ سے تکلیف دہ کالیں موصول ہوئی ہیں، جہاں رات کے وقت ہاسٹل کے احاطے میں کشمیری طلباء پر حملہ کیا گیا تھا۔‘‘ ناصر کے مطابق کشمیری طلباء نے بتایا کہ مقامی افراد اور دیگر طلباء آدھی رات کو زبردستی ہاسٹل میں داخل ہوئے اور ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک طالب شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

ہندو رکشا دل کی وائرل ویڈیو کے بعد خوف زدہ ہیں کشمیری طلبا

ناصر کے مطابق پہلگام کے بیسرن میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کشمیری طلباء پر تشدد کا یہ ساتواں واقعہ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایمٹی یونیورسٹی، نوئیڈا میں بھی ایک کشمیری طالب علم کو بے دردی سے پیٹا گیا۔ ایک اور واقعہ میں ہندو رکشا دل اور دیگر عناصر نے دہرادون کے کئی کالجوں کو تحریری دھمکیاں جاری کی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری مسلم طلباء کو ایک مقررہ تاریخ کے اندر اندر وہاں سے نکال دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہندو رکشا دل کے کارکنوں کو اتراکھنڈ میں کشمیری مسلم طلباپر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ناصر نے بتایا کہ ’’BFIT کالج سودو والا دہرادون کے بہت سے خوفز دہ کشمیری طلباء، اپنی جان بچانے کے لیے پہلے ہی جولی گرانٹ ہوائی اڈے، دہرادون کی طرف بھاگ چکے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیری طلباء کو ڈرایا جا رہا ہے، انھیں دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے اس حوالے سے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کی بات

وہیں جموں و کشمیر کے اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر عمر جمال نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے فوری مدد فراہم کرنے اور مقامی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ایک رسپانس ٹیم قائم کی ہے۔ ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے یہ رپورٹس آ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا ’’میں ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی رابطے میں ہوں اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ زیادہ خیال رکھیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago