رواں سال کے اختتام پر ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے لیڈروں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن اور سیٹوں کی تقسیم میں وقت لگے گا لیکن دعوے ہونے لگے ہیں۔26مارچ کو این ڈی اے کی میٹنگ ہونے والی ہے ،لیکن اس سے پہلے مرکزی وزیر اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے شیرگھاٹی، گیا میں ایک بیان دے کر این ڈی اے کے اندر تناؤ بڑھا دیا ہے۔ مانجھی نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 40 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے گیا کی شیرگھاٹی سیٹ پر بھی دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ اتوار کو شیرگھاٹی سب ڈویژن کے رنگلال ہائی اسکول کے میدان میں ‘ہم’ پارٹی کی جانب سے ایک ‘غریب چیتنا سمیلن’ کا انعقاد کیا گیاتھا۔ جیتن رام مانجھی نے یہاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیج سے کہا کہ ان کی پارٹی کو پورے بہار میں این ڈی اے کے حلقہ کے طور پر 40 سیٹیں ملنی چاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اگر وہ ہماری پارٹی کو ان میں سے 20 سیٹیں بھی جیتوا دیتے ہیں تو بہار کا اگلا وزیر اعلی ہماری پارٹی کا ہوگا۔ جیتن رام مانجھی نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی ہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
‘غریب چیتنا سمیلن’ کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کچھ وعدے بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سابق وزیر اعلیٰ کے دور میں شیرگھاٹی میں شروع کی گئی اسکیموں کو دوبارہ نافذ کریں گے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ شیرگھاٹی کو ضلع بنایا جائے گا۔آپ کو بتادیں کہ 2025 کے اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ابھی تک این ڈی اے میں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کے مطالبے سے این ڈی اے میں ہلچل بڑھ سکتی ہے۔ سیاسی ماہرین کی مانیں تو جیتن رام مانجھی کے اس بیان کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ لگتا ہے کہ وہ ابھی این ڈی اے پر دباؤ بنانے کے موڈ میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مانجھی کے اس مطالبے کا این ڈی اے پر کتنا اثر پڑتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…