قومی

Jio Users made history: جیو صارفین نے تاریخ رقم کی، ایک ماہ میں 10 بلین جی بی ڈیٹا خرچ ڈالا

Jio Users made history: جیوصارفین نے ایک مہینے میں 10ایگزابائٹس   یعنی 10 بلین  جی بی ڈیٹا استعمال کر  ڈالا ہے ۔ یہ اعداد و شمار کتنا بڑا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2016 میں جب ریلائنس جیو نے ٹیلی کام سیکٹر میں قدم رکھا تو پورے ملک  کے سبھی دستیاب نیٹ ورکس پر ڈیٹا کھپت صرف 4.6 ایگزابائٹس تھی  ایک مہینے کی نہیں پورے سال کی۔ ہندوستان میں پہلی بار کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کے نیٹ ورک پر ایک ماہ میں 10 ایگزابائٹ ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے۔ جیو نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت کا اعداد و شمار مارچ کی سہ ماہی میں 30.3 ایگزابائٹس تھا۔ ریلائنس جیو نے اپنے سہ ماہی نتائج میں اس کا انکشاف کیا ہے۔

جیو ٹرو5 جی رول آؤٹ نے ڈیٹا کی کھپت کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔  جیو صارفین اب ہر ماہ اوسطاً 23.1 جی بی ڈیٹا خرچ کر رہے ہیں۔ جو دو سال پہلے تک صرف 13.3 جی بی ماہانہ تھا۔ یعنی، ہر  جیو صارف 2 سال پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً 10  جی بی زیادہ ڈیٹا استعمال کر رہا ہے۔  جیو نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت کی یہ اوسط ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

سہ ماہی نتائج کے مطابق، مارچ 2023 تک،  جیو نے 60 ہزار سائٹس پر 3.5 لاکھ سے زیادہ 5G سیل انسٹال کردیئے تھے۔ ملک بھر میں 2,300 سے زیادہ شہر اور قصبے 5G کوریج کے تحت آ چکے ہیں اور  جیو صارفین کی ایک بڑی تعداد 5G خدمات استعمال کر رہی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیو بہت تیزی سے 5G متعارف کروا رہا ہے۔ دنیا بھر میں 5G رول آؤٹ کی ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔ کمپنی 2023 کے آخر تک ملک بھر میں 5G کوریج فراہم کرنا چاہتی ہے۔

5G رول آؤٹ کے ساتھ، کمپنی ایئر فائبر کے آغاز کی بھی تیاری کر رہی ہے۔ جیو نے بتایا کہ اس کی لانچ اگلے چند مہینوں میں ممکن ہے۔ ریلائنس جیو کا مقصد 10 کروڑ گھروں کو فائبر اور ایئر فائبر سے جوڑنا ہے۔

نتائج میں کچھ اور اہم چیزیں بھی سامنے آئیں، جیسے  جیو کی فی صارف اوسط آمدنی (ARPU) بڑھ کر 178.8 روپے ہو گئی ہے۔ ہر روز صارفین کمپنی کے نیٹ ورک پر 1,459 کروڑ منٹ کی بات چیت (وائس کالنگ) کر رہے ہیں۔ جیو نیٹ ورک سے جڑے ہر فون پر ہر ماہ تقریباً 1,003 منٹ کی کالنگ کی جا رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

12 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

40 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

5 hours ago