نئی دہلی: ہندوستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی نے مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں کامیابیاں ریکارڈ کی ہیں۔ جیوکا خالص منافع سال بہ سال 24.8 فیصد بڑھ کرمالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں 7,110 کروڑروپئے تک پہنچ گیا۔ جیوایئرفائبرکے صارفین کی تعداد 74 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے، جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ایف ڈبلیو اے سروس بن گئی ہے۔
جیونے ملک بھرمیں فکسڈ براڈ بینڈ خدمات کوتیزی سے پھیلا کر2 کروڑاحاطے تک پہنچایا ہے۔ جیونے ملک میں 20 کروڑ 5 جی سبسکرائبرزکے نشان کوعبورکرکے ایک اورسنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیو نے اپنا کلاؤڈ گیمنگ پلیٹ فارم “Jio Games Cloud” اور “Jio PC Bundle” بھی لانچ کیا ہے۔ یہ اختراع ہندوستان میں ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریزلمیٹڈ کے چیئرمین اورایم ڈی مکیش امبانی نے جمعہ کے روزکمپنی کے مالیاتی نتائج پربات کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے ڈیجیٹل خدمات کے کاروبارنے مسلسل مضبوط مالیاتی اورآپریشنل کارکردگی کے ساتھ اپنی مارکیٹ کی پوزیشن کومزید مضبوط کیا ہے۔ موبلٹی، براڈ بینڈ، انٹرپرائزکنیکٹیویٹی، کلاؤڈ اوراسمارٹ ہومزمیں جیوکی متنوع پیشکش نے اسے ہندوستانی شراکت دارٹرسٹ کے طورپرقائم کیا ہے۔”
تازہ ترین اعداد وشمارکے مطابق، 30 جون 2025 تک، جیو کے کل صارفین کی تعداد 49 کروڑ 81 لاکھ کے قریب تھی۔ اسی سہ ماہی میں کمپنی نے 99 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کیا۔ جیوٹرو5-جی صارفین کی تعداد بھی 20 کروڑ سے تجاوزکرگئی۔ جون 2025 تک صارفین کی تعداد 21 کروڑ20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا، “یہ سہ ماہی جیوکے لیے ایک تاریخی سنگ میل تھی۔ 5-جی اورہوم براڈ بینڈ کسٹمربیس میں اضافہ یہ واضح کرتا ہے کہ ہندوستان ڈیجیٹل انقلاب کے مرکز میں ہے اورجیواس تبدیلی کی قیادت کررہا ہے۔” جیوکی کل ڈیٹا ٹریفک بھی سہ ماہی میں24 فیصد بڑھ کر 54.7 بلین جی بی ہوگئی، جس نے ڈیجیٹل استعمال کے لیے نئے معیارات مرتب کیے ہیں۔ صارفین نے ایک بارپھربہت زیادہ ڈیٹا استعمال کیا، جو انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے۔ فی گاہک ڈیٹا کی کھپت 37 جی بی مہینہ رہی۔
بی جے پی ترجمان نے کانگریس کی قیادت پر کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری پر…
کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…
سنجے دت نے کہا کہ ملک کے لوگ بہت پیارے ہیں اور یہاں امن ہونا…
انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں کانگریس، این سی پی…
انتم نے 53 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں سلور جیتا۔ پرنوی ارس، ادیتی اشوک اور…
پپو یادو نے مرکزکی حکومت اور بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا…