قومی

First day of Parliament Monsoon Session: مانسون اجلاس کا پہلا دن رہا ہنگامہ خیز،کارروائی کم ہنگامہ ہوا زیادہ،راجیہ سبھا،لوک سبھا کی کارروائی کل تک ملتوی

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کافی ہنگامہ آرائی کے ساتھ شروع ہوااور ہنگامے کی وجہ سے ہی آج کا دن ختم بھی ہوگیا۔ آج اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کردیا۔ پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے بلند کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے ایوان میں آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ کیا۔ جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو  وقفہ سوال چل رہا تھا۔ لوک سبھا سپیکر نے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو خاموشی سے بیٹھنے کو کہا لیکن جب وہ نہیں مانے تو لوک سبھا سپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر تک ملتوی کر دی۔ لیکن شام چار بجے جب کارروائی شروع ہوئی تو ہنگامہ پھر سے شروع ہوگیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا کے علاوہ راجیہ سبھا میں بھی آج کا دن کچھ ایسا ہی تھا، جہاں صبح سے ہی ہنگامہ جاری رہا اور چیئرمین کے بار بار سمجھانے کے باوجود اپوزیشن اپنے مطالبات کے ساتھ احتجاج کرتی  رہی ،جس کی وجہ سے کئی بار ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی اور اسی التوا نے آج کے پورے دن کی کارروائی کو برباد کردیا۔راجیہ سبھا کی کارروائی بھی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔لوک سبھا کی طرح راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن کی جانب سے آپریشن سندور اور بہار میں جاری ایس آئی آر پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا، لیکن ان موضوعات پر بات پر بحث کی بات کہہ کر حکومت کارروائی بڑھانا چاہ رہی ہے لیکن اپوزیشن اپنے مطالبات پر بضد ہے۔

حالانکہ بزنس کمیٹی نے آپریشن سندور پر بحث کیلئے آئندہ ہفتہ  وقت طے کیا گیا ہے۔لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کا سچ ایوان میں پیش کیا جانا چاہیے اور حکومت کو اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایوان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی انسٹاگرام پر پہلگام حملے کے بارے میں حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے پوسٹ کیا۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے انسٹاگرام پر ایس پی لیڈروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا – “پہلگام کا سچ بتائیں، اپنی غلطی نہ چھپائیں! پہلگام میں جو غلطی ہوئی، وہ خامی تھی یا غلطی! آپ خارجہ پالیسی میں ناکام، اب کوئی ملک آپ کے ساتھ نہیں ہے!

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago