قومی

JIH Press Conference: بہار اسمبلی انتخابات میں نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ بیانیے اور طاقت کے غلط استعمال کو سختی سے روکا جائے ،  جماعت اسلامی ہند  کا مطالبہ

پروفیسر سلیم انجینئر نے بہار کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی دانش مندی اور ذمہ داری کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے جو جمہوریت کی مضبوطی اور منصفانہ معاشرے کے قیام کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا چناؤ ان کے وژن، کارکردگی، دیانت داری اور عوامی مسائل جیسے غربت، بے روزگاری، تعلیم، صحت اور انصاف کے بنیاد پر کریں نہ کہ جذباتی، تفرقہ انگیز یا فرقہ وارانہ اپیلوں کی بنیاد پر۔

بہار سیاسی شعور اور سماجی ہم آہنگی کی سرزمین

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ نفرت انگیز تقریروں ، فرقہ وارانہ پولرائزیشن اور طاقت کے ناجائز استعمال سے گریز کریں۔ نائب امیر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہار سیاسی شعور اور سماجی ہم آہنگی کی سرزمین  رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بہار کے عوام ایسے امیدواروں کا چناؤ کریں گے جو حقیقی ترقی،حق و انصاف اور امن کے لیے پرعزم ہوں۔

 ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم پر گہری تشویش

ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے تین حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کیا ۔مہاراشٹر میں ایک خاتون ڈاکٹر کی خودکشی جس نے ایک پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، دہلی میں ایک اسپتال کی ملازمہ جو جعلی فوجی افسر کے ذریعے پھنسائی گئی اور ایک ایم بی بی ایس طالبہ کو نشہ دے کر بلیک میل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات تنہا نہیں بلکہ سماج میں بڑے پیمانے پر آ رہی گراوٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات اس عدم تحفظ کی ایسی تصویر پیش کرتے ہیں جو ملک کی خواتین کو روزمرہ کی زندگی میں درپیش ہے۔

’سخت قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خدا کا خوف بھی ضروری‘

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی)   کی رپورٹ’ کرائم ان انڈیا 2023 ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں خواتین کے خلاف 4,48,211 مقدمات درج ہیں، انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین کے تحفظ میں ناکامی نہایت تشویشناک ہے۔اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند نے تیز رفتار عدالتی کارروائی، متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی،  پولیس، عدلیہ و صحت کے شعبے میں وسیع تر صنفی تحفظ کی تربیت و حساسیت کا مطالبہ کیا۔ تاہم پروفیسر سلیم نے خبردار کیا کہ صرف قوانین کافی نہیں ہیں۔ ہمیں سخت قوانین کے ساتھ  ساتھ ایک اخلاقی عوامی بیداری کی تحریک کی بھی ضرورت ہے تاکہ احترام، وقار، خدا کے خوف پر مبنی سماجی اقدار کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔

اینٹی سی اے اے کارکنوں کی مسلسل نظربندی پر گہری تشویش

 پریس کانفرنس میں اے پی سی آر کے سیکرٹری ندیم خان نے 2020 دہلی فسادات سازش کیس میں قید اینٹی سی اے اے کارکنوں کی مسلسل نظربندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ طلبہ اور کارکنان پانچ سال سے زائد عرصہ سے بغیرکسی مقدمہ کے جیلوں میں بند ہیں۔ یہ دراصل عدالتی عمل کے ذریعے سزا دینے کے مترادف ہے، جو اس اصول کے منافی ہے کہ ضمانت قاعدہ ہے، قید استثنا۔انہوں نے دہلی پولیس کی جانب سے ضمانت کی مخالفت پر تنقید کی، خاص طور پر اس کے اس دعوے پر کہ دہلی فسادات حکومت گرانے کی سازش کا حصہ تھے۔

یو اے پی اےکے غلط استعمال سے ایک جمہوری احتجاج کو مجرمانہ فعل بنا دیا گیا؟

ندیم خان نے کہا کہ واٹس ایپ چیٹس، احتجاجی تقریریں اور اختلاف رائے کو دہشت گردی قرار دینا آئین کے بنیادی ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ یو اے پی اےکے غلط استعمال سے ایک جمہوری احتجاج کو مجرمانہ فعل بنا دیا گیا ہے ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 10 بجے یشوبھومی میں انڈیا موبائل…

34 minutes ago

INDIA Alliance Next Move: لنچ کے بعد جنتر منتر کی طرف اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ روانہ، راہل گاندھی بولے-FIR میرے لیے میڈل کی طرح

’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے…

1 hour ago

PM Modi’s 25 Years: وزیراعظم مودی کے 25 سال، آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا- ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ کا ایک سنہری باب

آچاریہ پرمود کرشنم نے عوامی زندگی میں 25 سال مکمل کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی…

1 hour ago

اب مہنگا گیمنگ سیٹ اپ چھوڑیں، 48 روپے سے JioGames پر کھیلیں Cricket 26

Cricket 26 کو JioGames Pro Pass کی گیم لائبریری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس…

2 hours ago