قومی

Chhattisgarh’s Silver Jubilee: ’’ڈبل اِنجن حکومت میں ریاست نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے…‘‘، چھتیس گڑھ سلور جوبلی تقریب سے پی ایم مودی کا خطاب

نیا رائے پور: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز نیا رائے پور میں منعقد چھتیس گڑھ رَجَت مہوتسو تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ریاست کے باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈبل اِنجن حکومت میں چھتیس گڑھ ترقی کی نئی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ نیا رائے پور اٹل نگر میں چھتیس گڑھ رَجَت مہوتسو میں شامل ہو کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ جے جوہار!

وزیرِ اعظم مودی نے اپنے خطاب میں ریاست کے ترقیاتی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب چھتیس گڑھ بنا تھا، اُس وقت دیہاتوں تک پہنچنا نہایت دشوار تھا۔ اُس زمانے میں بہت سے دیہات ایسے تھے جہاں سڑکوں کا نام و نشان تک نہیں تھا۔ آج چھتیس گڑھ کے دیہاتوں میں سڑکوں کا جال چالیس ہزار کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔ گزشتہ گیارہ برسوں میں قومی شاہراہوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آج چھتیس گڑھ میں وندے بھارت جیسی تیز رفتار ٹرینیں دوڑ رہی ہیں۔ کبھی چھتیس گڑھ صرف کچے مال کے برآمد کے لیے جانا جاتا تھا، آج یہ ایک صنعتی ریاست کے طور پر نئی پہچان بنا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے، کیونکہ چھتیس گڑھ کو جمہوریت کا نیا مندر، نیا اسمبلی بھون حاصل ہوا ہے۔ اس موقع پر انہیں قبائلی میوزیم کا افتتاح کرنے کا بھی موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ، اس اسٹیج سے تقریباً چودہ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کے لیے میں آپ سب کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے آگے کہا کہ پچیس سال کا یہ مرحلہ مکمل ہوا ہے اور آج اگلے پچیس برس کے نئے دور کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔ پچیس برس پہلے اٹل جی کی حکومت نے آپ کے خوابوں کا چھتیس گڑھ آپ کو سونپا تھا۔ انہوں نے یہ عزم بھی کیا تھا کہ چھتیس گڑھ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ آج یہ ریاست اُسی سمت میں تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کی رَجَت جَینتی کی اس تقریب میں شامل ہونا ان کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن کے طور پر ریاست کے قیام سے پہلے کا دور بھی دیکھا ہے اور ان پچیس برسوں کے ترقیاتی سفر کا گواہ بھی رہا ہوں۔ اس لیے اس شاندار لمحے کا حصہ بننا میرے لیے ایک نایاب تجربہ ہے۔

انہوں نے غریب فلاحی منصوبوں پر کہا کہ ان کی حکومت نے ہمیشہ غریب کی دوا، کمائی، پڑھائی اور سیچائی پر توجہ دی ہے۔ پچیس سال پہلے ہمارے چھتیس گڑھ میں صرف ایک میڈیکل کالج تھا، آج یہاں چودہ میڈیکل کالج ہیں اور رائے پور میں ایمس بھی ہے۔ یہ تبدیلی چھتیس گڑھ کی ترقی کی تصویر پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کا ہدف ہر غریب کو پکا گھر دینا ہے۔ گزشتہ گیارہ برسوں میں چار کروڑ غریبوں کو پکے گھر دیے گئے ہیں اور اب تین کروڑ نئے گھر بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔ آج کے دن بھی چھتیس گڑھ میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ خاندان اپنے نئے گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ چھتیس گڑھ کی بی جے پی حکومت غریبوں کی فلاح کے لیے کتنی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago