بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی رکن اسمبلی کشواہا ششی بھوشن مہتا نے ایوان کو آج جھارکھنڈ اسمبلی کو شرمسار کردیا ہے۔ انہوں نے اسمبلی ایوان کے اندر عرفان انصاری کو مارنے دوڑے۔ اوما شنکراکیلا نے ششی بھوشن مہتا کو ایسا کرنے سے روکا۔ یہ سب دیکھ کراپنی کرسی سے اسپیکر رابندرناتھ مہتو کھڑے ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ یہ ایوان ہے، اکھاڑہ نہیں ہے۔ دراصل ایوان شروع ہوتے ہی جیسے کارروائی ہوئی، عرفان انصاری کے بیان پر بی جے پی اراکین اسمبلی ہنگامہ کرنے لگے۔
عرفان انصاری سے معافی مانگنے کا مطالبہ
بی جے پی رکن اسمبلی کشواہا ششی بھوشن مہتا نے ایوان میں کہا کہ عرفان انصاری کان پکڑکر معافی مانگیں۔ ایسا نہیں کرنے پرمیں ان کی ایسی کی تیسی کردوں گا۔ مندر میں جاتے ہیں، چنری اوڑھ کر ڈراما کرتے ہیں، ٹیکا مٹاتے ہیں۔ اس کے بعد جیسے ہی عرفان انصاری ایوان کے اندرآئے، ششی بھوشن مہتوآستین چڑھتے ہوئے عرفان انصاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے کہ آؤادھرآؤاورمارنے کے لئے دوڑپڑے۔
اسپیکر نے ظاہر کی ناراضگی
ششی بھوشن مہتا کے رویے کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ایوان اکھاڑہ ہے کیا؟ مارشل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں باہرنکالئے۔ پارلیمانی وقار نہیں سمجھتے ہیں۔ خود کو پڑھا لکھا (تعلیم یافتہ) بولتے ہیں اور بولنے کا طریقہ نہیں ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…