قومی

Jharkhand Rajya Sabha Results: پریمل ناتھوانی نے جیتا جھارکھنڈ کا راجیہ سبھا الیکشن، کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا، کراس ووٹنگ نے خراب کردیا کھیل

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد یعنی این ڈی اے نے جھارکھنڈ میں بھی انڈیا الائنس کے قلعہ میں سیندھ لگا دی ہے۔ دوسیٹوں کے راجیہ سبھا الیکشن میں ووٹنگ کے بعد آئے نتائج میں آزاد امیدوارپریمل ناتھوانی جیت گئے ہیں۔ انہیں بی جے پی نے اپنی حمایت دی تھی۔ اس الیکشن میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بیدھ ناتھ رام اور کانگریس نے پرنب جھا کومیدان میں اتارا تھا۔ جے ایم ایم کے بیدھ ناتھ رام الیکشن جیت گئے ہیں۔ حالانکہ کانگریس کے پرنب جھا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

اس الیکشن میں پریمل ناتھوانی کو 28 ووٹ ملے۔ وہیں کانگریس امیدوار پرنب جھا کو 20 اور جے ایم ایم امیدوارکو 30 ووٹ ملے۔ ساتھ ہی 3 ووٹ غیرقانونی پائے گئے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق راجیہ سبھا الیکشن کے اس نتیجے کا اثرجھارکھنڈ حکومت کے استحکام پربھی پڑسکتا ہے۔

4 اراکین اسمبلی نے کی کراس ووٹنگ

واضح رہے کہ 81 اراکین والی جھارکھنڈ اسمبلی میں راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ایک رکن کو 28 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ این ڈی اے کے پاس 24 ووٹ تھے۔ حالانکہ پریمل ناتھوانی کی جیت سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ کم ازکم 4 اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی ہے۔ اسمبلی میں جے ایم ایم کے 34، کانگریس کے 16، آرجے ڈی کے 4، سی پی آئی ایم ایل کے 2، بی جے پی کے 21، اے جے ایس یو کے ایک رکن اسمبلی ہیں۔

پریمل ناتھوانی کی جیت پر بی جے پی لیڈران کا ردعمل

پریمل ناتھوانی کی جیت کے بعد انہیں بی جے پی کے لیڈران نے مبارکباد دی۔ گوڈا سے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے لکھا کہ جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے الیکشن میں این ڈی اے حامی امیدوار پریمل ناتھوانی کو جیت کی مبارکباد۔ انہیں کل 28 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوارکو صرف 20 ووٹ ملے۔ عظیم اتحاد بری طرح سے ہارگیا۔  وہیں سیتا سورین نے لکھا کہ جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے الیکشن میں این ڈی اے حامی امیدوار پریمل ناتھوانی کو جیت کی مبارکباد۔ سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین نے بھی پریمل ناتھوانی کو جیت کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کے الیکشن میں این ڈی اے حامی امیدوار پریمل ناتھوانی کو جیت کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ آپ جھارکھنڈ کے عام لوگوں تک مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمیں پہنچانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ جے بھاجپا! وجے این ڈی اے!۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

2 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

2 hours ago