Encounter with Maoists in Jharkhand: جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤ نواز) کے ماؤ نوازوں اور سینٹرل ریزرو پولیس فورسز کے درمیان تصادم ہوا، جس میں سی آر پی ایف کا ایک جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ انکاؤنٹر ریاست کے دارالحکومت رانچی سے تقریباً 160 کلومیٹر دور ٹونٹو علاقے کے ایک جنگل میں صبح 11 بجے کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر اس وقت ہوا جب پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے جنگل میں ماؤنوازوں کے خلاف مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔
علاج کے دوران سوشانت کی ہوئی موت
آشوتوش شیکھر نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت سوشانت کمار اور منا کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں بہتر علاج کے لیے ہوائی جہاز سے رانچی لے جایا گیا لیکن سوشانت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس افسر نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا کہ دوسرے جوان کی حالت مستحکم ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے دوران سوشانت کو سینے میں گولی لگی تھی جبکہ منا کو ٹانگ میں گولی لگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد ضلع میں کھڑے ٹرک سے ٹکرایا منی ٹرک، 10 افراد ہلاک، 13 دیگر زخمی
اوڈیشہ کے رہنے والے تھے سوشانت
انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے سی آر پی ایف جوان سوشانت کمار کھنٹیا اوڈیشہ کے رہنے والے تھے۔ شہید جوان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نکسلائیٹس کے خلاف تلاشی مہم کے دوران پولس اہلکاروں کا سی پی آئی ماؤنواز تنظیم کی مرکزی کمیٹی اور نکسلائیٹ مسیر بسرا دستہ کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔ سی آر پی ایف کوبرا بٹالین، سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ جیگوار کی ٹیمیں انکاؤنٹر میں شامل تھیں۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ پولیس کو بھاری پڑتے دیکھ کر نکسلی پیچھے ہٹ گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…