Jharkhand Assembly Election 2024: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ بدھ کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ اس سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور مہم جاری ہے۔ دریں اثنا، منگل کو اداکار اور بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی انتخابی مہم چلانے کے لیے دھنباد پہنچے جہاں اسٹیج پر کسی نے ان کی جیب کاٹ لی اور ان کا پرس چرا لیا۔
اس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے اسٹیج سے اعلان کیا کہ جس نے بھی متھن چکرورتی کا پرس چوری کیا ہے وہ اسے واپس کرے۔ تاہم ان کے پرس میں کتنی رقم تھی اور کون سے کاغذات تھے اس بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ لیکن اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
ساتھ ہی کانگریس نے بی جے پی میٹنگ میں سینئر لیڈر متھن چکرورتی کے پرس کی چوری کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بہار کانگریس نے شیئر کیا ہے۔ ایکس ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پارٹی نے لکھا، ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ متھن چکرورتی کا بٹوہ بی جے پی کے اسٹیج سے چوری ہوگیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ متھن چکرورتی جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی امیدواروں کے لیے زبردست مہم چلا رہے ہیں۔ پیر کو، جہاں انہوں نے سنگھ بھوم میں سابق وزیر اعلی ارجن منڈا کی اہلیہ اور بی جے پی امیدوار میرا منڈا کی حمایت میں مہم چلائی۔ منگل کو وہ بی جے پی امیدوار کی تشہیر کے لیے دھنباد پہنچے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ کی 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے لیے بدھ (13 نومبر) کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جب کہ دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج 23 نومبر کو سامنے آئیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…