قومی

Jharkhand Election 2024: جھارکھنڈ میں 43 سیٹوں پر پہلے مرحلے کی ووٹنگ کل، جانئے 2019 کے نتائج میں کس کا رہا تھا غلبہ؟

Jharkhand Election 2024: جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کی 43 اسمبلی سیٹوں پر 13 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں این ڈی اے اور انڈیا بلاک کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ 2019 کے انتخابات میں، جے ایم ایم-کانگریس-آر جے ڈی اتحاد نے ان میں سے 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ بی جے پی نے صرف 13 سیٹیں جیتی تھیں۔

دو سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایک پر این سی پی اور ایک پر جے وی ایم نے جیت حاصل کی تھی۔ اس بار جہاں این ڈی اے نے اپنا سکور بہتر کرنے کی پوری کوشش کی ہے، وہیں انڈیا بلاک بھی اپنی پرانی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ سیٹیں جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس مرحلے میں سابق وزیر اعلی چمپائی سورین اور جھارکھنڈ کی موجودہ حکومت کے چھ وزراء کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ چمپائی سورین، جو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے صرف ایک ماہ بعد بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، کولہن ڈویژن میں اپنی روایتی سیٹ سرائیکیلا سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جہاں سے وہ اب تک چھ بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ 1991 سے 2019 تک ہونے والے سات انتخابات میں انہیں صرف ایک بار 2000 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جھارکھنڈ انتخابات میں بی جے پی کا اہم چہرہ ہیں چمپائی سورین

یہاں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے گنیش مہلی انہیں سیدھا مقابلہ دے رہے ہیں۔ مہلی گزشتہ دو انتخابات میں یہاں بی جے پی کے امیدوار تھے۔ اس بار کے مقابلے میں فرق صرف اتنا ہے کہ دونوں پارٹیاں بدل گئی ہیں۔ چمپائی سورین ان نمایاں چہروں میں سے ایک ہیں جنہیں بی جے پی نے جھارکھنڈ کے انتخابات میں پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- I never praised Rahul Gandhi: میں نے راہل گاندھی کی کبھی تعریف نہیں کی،سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے لیا یوٹرن

ڈاکٹر رامیشور اوراؤں کو ہوا تھا براہ راست فائدہ

لوہردگا سیٹ پر اے جے ایس یو پارٹی کی نیرو شانتی بھگت ہیمنت حکومت میں کانگریس کوٹے کے وزیر ڈاکٹر رامیشور اوراؤں سے سیدھا مقابلہ کر رہی ہیں۔ پچھلے انتخابات میں، بی جے پی اور اے جے ایس یو دونوں پارٹیوں نے اس سیٹ پر اپنے الگ الگ امیدوار کھڑے کیے تھے، جس کا براہ راست فائدہ ڈاکٹر رامیشور اوراؤں کو ہوا تھا۔ اس بار بی جے پی-اے جے ایس یو ایک ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹر رامیشور اوراؤں کے لیے سیٹ بچانا آسان نظر نہیں آ رہا ہے۔

وزیر متھلیش ٹھاکر گڑھوا اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جہاں اس بار سہ رخی مقابلہ ہے۔ انہیں بی جے پی کے ستیندر ناتھ تیواری اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار سابق وزیر گری ناتھ سنگھ کی طرف سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ یہ دونوں ماضی میں اس سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور دونوں کا علاقے میں اپنا اپنا اثر و رسوخ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

SDM Slap Row: کون ہیں نریش مینا، جن کے تھپڑ سے راجستھان میں مچی ہے کھلبلی؟

اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…

6 minutes ago

Women’s Asian Champions Trophy 2024: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی میں دیپیکا نے 5 گول کیے، ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 13-0 سے دی شکست

دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…

18 minutes ago

Accident at Kolkata’s RG Kar Hospital: کولکتہ کے آر جی کر اسپتال میں حادثہ، آپریشن تھیٹر کی چھت گری

اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…

31 minutes ago

Flight test of Guided Pinaka Weapon System completed: گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل، فوج کی فائر پاور میں ہوگا اضافہ

ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…

39 minutes ago

Shah Rukh Khan threat case: شاہ رخ خان دھمکی معاملہ، عدالت نے فیضان خان کو 18 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیجا

ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…

1 hour ago

Delhi Mayor Election: بی جے پی کو جھٹکا، کراس ووٹنگ کے باوجود تین ووٹوں سے جیتے AAP کے مہیش کھینچی

دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…

2 hours ago