نئی دہلی: دہلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد این ڈی اے کے لیڈر بہار میں بڑی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ ‘انڈیا اتحاد’ کو گھیر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جنتا دل (یونائیٹڈ) لیڈر کے سی تیاگی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘انڈیا اتحاد’ فی الحال موجود نہیں ہے۔ یہ پیشین گوئی جے ڈی یو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتحاد چھوڑنے کے وقت کی تھی۔ یہ محض کٹ تھروٹ مقابلہ ہے۔
پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر سے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ٹویٹ کے بارے میں پوچھا گیا کہ عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں کانگریس کو ختم کر دیا ہے اور کانگریس نے عاپ کو ختم کر دیا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ اب لڑائی علاقائی جماعتوں کے وجود اور کانگریس پارٹی کی بالادستی کے درمیان ہے۔ جب کے سی تیاگی سے پوچھا گیا کہ دہلی انتخابات کا بہار پر کیا اثر پڑے گا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ بہار میں الیکشن نہیں، سلیکشن ہے۔
بی جے پی نے ‘انڈیا اتحاد’ کو بنیا تنقید کا نشانہ
ساتھ ہی بی جے پی کے ترجمان اروند سنگھ نے بھی ‘انڈیا اتحاد’ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹھیک کہا ہے کہ کانگریس اپنے اتحادیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ میں کہوں گا کہ کانگریس ایک اعلیٰ طبقے کا انگریزی ورژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں وہ (کانگریس) لالو یادو کی راشٹریہ جنتا دل کو خشک کرنے کی کوشوں میں مصروف ہے ۔ کانگریس نے ذات پات اور مذہبی جنون کا ایجنڈا اپنایا ہے۔ 2025 میں کانگریس لالو یادو کی پارٹی کو مکمل طور پر تباہ کر دے گی۔
اروند سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی جہاں بھی گئی ہے وہ اپنے اتحادیوں کو ناکام کر رہی ہے ۔ وہ ان جماعتوں کو ختم کرتی ہے جو اس کے ساتھ اتحاد میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…