قومی

Jashn-e-Adab Literary Festival: جشنِ ادب ساہتیہ اتسو کے دوسرے دن ادب، موسیقی اور ثقافت کی متنوع پیشکش سے سجی شاندار محفل

نئی دہلی: فن، ادب، موسیقی اورہندوستانی ثقافتی ورثے کے لیے وقف جشنِ ادب ساہتیہ اتسوکے 15ویں سال کے 4 روزہ پروگرام کے دوسرے دن ہفتہ کوادب، کلاسیکی موسیقی، رقص، غزل، قوالی اورسازکی متنوع پیشکشوں نے ناظرین کوہندوستانی ثقافت کے مختلف رنگوں سے روشناس کرایا۔ ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پرمنعقد کیا جا رہا یہ میلہ ادب اورفن سے محبت کرنے والوں کے لیے مرکزِتوجہ بنا ہوا ہے۔
دوسرے دن کا آغاز داستان گوئی ’کہانیاں‘ سے ہوا۔ روایتی قصہ گوئی کی اس پیشکش نے ناظرین کوہندوستانی ادب اورداستان گوئی کی مالا مال روایت سے متعارف کرایا۔ اس کے بعد ’ستارکے سُر‘ اور’سُرسندھیہ‘ جیسی موسیقی کی پیشکشوں نے پورے ماحول کونغمگی سے بھردیا۔ میلے کے دوران اوڈیسی، بھرت ناٹیم اورکتھک کے کلاسیکی رقص کی پیشکشوں نے ہندوستانی رقص کی روایات کے تنوع اورحسن کواسٹیج پرزندہ کردیا۔ ناظرین نے ان پیشکشوں سے بھرپورلطف اٹھایا اورفنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ دن کے اگلے مرحلے میں پدم شری ڈاکٹریش گلاٹی کی سیکسوفون نوازی نے سامعین کومسحورکردیا۔ اس کے بعد رئیس انیس صابری اوران کے گروپ نے شاندارقوالی کی محفل سجائی۔صوفیانہ رنگ میں رنگی اس پیشکش میں ہندوستانی موسیقی کی مالا مال روایت کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کوملا۔
جشنِ ادب ساہتیہ اتسو کے دوسرے دن کی پیشکشوں نے ایک بار پھر یہ پیغام دیا کہ ادب اور موسیقی محض تفریح کے ذرائع نہیں ہیں، بلکہ ہندوستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کونسل درنسل آگے بڑھانے کے مضبوط ذرائع بھی ہیں۔ میلے کے مختلف پروگراموں میں ادب، موسیقی اور فن کے ذریعے ملک کی کثیررنگی ثقافتی روایت کوپیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چار روزہ میلے کا انعقاد 21 سے 23 اگست تک انڈیا انٹرنیشنل سینٹر کے ملٹی پرپزہال میں کیا جا رہا ہے۔ وہیں، 24 اگست کوجشنِ ادب کے 15ویں یومِ تاسیس کے موقع پرخصوصی تقریب انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹرکے اسٹین آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ تمام پروگراموں میں داخلہ مفت ہے، تاہم ناظرین سے پیشگی رجسٹریشن کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔
میلے کا تیسرا دن 23 اگست کومنعقد ہوگا۔ اس میں صوفی گائیکی، قوالی، اداکارپیوش مشرا کے ساتھ خصوصی گفتگو، پدم شری پنڈت رونومجومدارکی بانسری نوازی، ’سنیما سے ویب سیریز کے سفر‘ پرمذاکرہ اورروپ کمارراٹھوڑاورسونالی راٹھوڑکی غزل پیشکش خاص کشش ہوں گی۔ دن کا اختتام ممتازشعرا اورادیبوں کی شرکت والی ’شبد رنگ‘ شعری نشست سے ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

1 hour ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

2 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

3 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

3 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

4 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

5 hours ago