قومی

Jashn-e-Adab Literary Festival completes 15 years:جشنِ ادب ادبی میلے کے15سال مکمل،21سے24 اگست تک چارروزہ ادبی وثقافتی پروگرام

نئی دہلی: جشنِ ادب ادبی میلہ اپنی 15ویں سالگرہ کے موقع پر 21 سے 24 اگست تک نئی دہلی میں چار روزہ ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اس دوران ادب، شاعری، کلاسیکی موسیقی، غزل، صوفی موسیقی، قوالی، کلاسیکی رقص اور لوک روایات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر پیش کیا جا رہا ہے۔ چار روزہ میلے میں ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد بھی منائی جائے گی۔ یومِ آزادی کے جذبے سے سرشار مختلف پیشکشوں، ادبی نشستوں اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے ساتھ میلے کا آغاز

میلے کا افتتاح 21 اگست کو افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ چار روزہ پروگرام کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ معروف فن کاروں، ادیبوں، شاعروں اور فنونِ لطیفہ کی شخصیات نے شرکت کی۔

پیوش مشرا کی پیشکش سے پروگرام کا آغاز

23 اگست کو پروگرام کا آغاز پیوش مشرا کے ساتھ ’یہ اداکاری نہیں ہے‘ سے ہوا۔ اس کے بعد ’بانسی کے سُر‘ کے عنوان سے بانسری وادن کا پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ’سینما سے ویب سیریز تک کا سفر، کیا کھویا کیا پایا‘ کے عنوان سے اداکار راجیش تیلنگ، منورشی چڈھا اور نروپما کوٹرو کے ساتھ ڈاکٹر آمنہ مرزا نے خصوصی گفتگو کی۔ راجیش تیلنگ نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے سینما کو مزید وسیع اور آسان بنا دیا ہے۔ جب جب ٹیکنالوجی بدلے گی، سینما بھی بدلے گا۔

غزل اور شعری نشست نے باندھا سماں

’کہ گھر کب آؤ گے‘ کے عنوان سے روپ کمار اور سونالی راٹھور نے غزل پیش کرکے سامعین کو مسحور کر دیا۔ شام کی اہم ادبی پیشکش ’شبد رنگ‘ مشاعرہ و شعری نشست رہی، جس میں پروفیسر وسیم بریلوی، وجیندر پروَاز، اظہر عنایتی، فرحت احساس، عقیل نعمانی، جاوید مشیری، قیصر خالد، کنور رنجیت چوہان، پون کمار، گوتم راج رشی اور رنجن نگم سمیت متعدد معروف شعرا اور ادیبوں نے شرکت کی۔ مشاعرے اور شعری نشست میں شعرا نے اپنی تخلیقات پیش کیں، جس سے میلے کا ادبی رنگ مزید گہرا ہوگیا۔ چار روزہ جشنِ ادب ادبی میلہ ادب اور ثقافت کی مختلف اصناف کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے ساتھ ملک کی متنوع ثقافتی روایات کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Pollution Crisis in Noida-Greater Noida: نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں آلودگی کا قہر، مریضوں کی تعداد میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ

بچوں، بزرگوں اور پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ مشکلات کا…

47 minutes ago

PM Modi Helps Female BJP Worker: اسٹیج پر خاتون بی جے پی کارکن کی طبیعت بگڑی، مدد کے لیے آگے آئے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے حکام کو پریما کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی اور…

1 hour ago

Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے کازیرنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت

وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے…

2 hours ago

Attacks on Security Posts in Balochistan: بلوچستان میں پاکستانی سکیورٹی چوکیوں پر حملہ، داغے راکٹ اور ہوئی فائرنگ

بی ایل اے کے میڈیا ونگ ’حقّل‘ نے کچھ ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں…

2 hours ago