قومی

Kashmiri Pandit in Jammu and Kashmir: ‘کشمیری پنڈت ملازمین کے لئے 930 رہائشی فلیٹوں کا رکھا گیا سنگ بنیاد، ایل جی منوج سنہا نے کہا- ‘ہم غریبوں کی آواز

Jammu and Kashmir:  کشمیری پنڈت ملازمین کی فلاح کے لئے ایک اور بڑی پہل کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر کے جیون میں 930 رہائشی فلیٹوں کی سنگ بنیاد رکھا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ایڈمنسٹریشن کے سینئر افسران بھی تھے۔ اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ وادی کے دیگرمقامات پر بھی رہائشی فلیٹوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ پی ایم پیکیج کے ملازمین کی سیکورٹی اور روزگار سے متعلق دیگر معاملوں پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وادی میں مختلف مقامات پر پی ایم پیکیج پنڈت ملازمین کے لئے رہائشی کالونیوں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 10 اضلاع میں  6000 رہائشی فلیٹوں کی تعمیر کی جارہی ہے، جس میں 6000 پی ایم پیکیج ملازمین کے رہنے کا نظم ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے سیکورٹی اوردیگر ضروری اقدامات کررہی ہے۔ پی ایم پیکج کے ملازمین گزشتہ 200 دنوں سے مظاہرہ کررہے ہیں کہ انہیں جموں منتقل (ٹرانسفر) کیا جائے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب علیحدگی پسندوں نے غیرمقامی ملازمین اوراقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کیں۔ ان قتل کے بعد ملازم جموں گئے اوروہاں دھرنے پر بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  Farooq Abdullah Praises Rahul Gandhi: جموں وکشمیر پہنچی راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’، فاروق عبداللہ نے کہی یہ بڑی بات

اس وقت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا تھا کہ کسی بھی ملازم کو گھر پر تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ منوج سنہا نے دوہرایا کہ غریب اور عام لوگوں کو جموں وکشمیر میں حکومت اور فرقہ وارانہ زمین کی بے دخلی سے ڈرنا نہیں چاہئے کیونکہ یہ مہم امیر اور طاقتور لوگوں کے خلاف شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے زمین واپس نہیں لی جائے گی بلکہ  طاقتور لوگوں سے قبضہ کی گئی زمین واپس لی جائے گی۔ ایل نے یہ بھی کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے لئے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

16 mins ago