قومی

Jammu & Kashmir Assembly elections: جموں کشمیر میں شام پانچ بجے تک 54 فیصد ہوئی ووٹنگ، سرینگر کے لوگوں نے کیا مایوس،ریاسی نے جیتا دل

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے ، صبح سے چھ اضلاع کی 26 سیٹوں پر پرامن ماحول میں ووٹنگ ہورہی ہے ، صبح ووٹنگ کی رفتار کچھ کم دیکھنے کو ملی، البتہ دھیرے دھیرے  رفتار میں تیزی دیکھنے کو ملی اور اب شام پانچ بجے تک یہ رفتار 54 فیصدی تک پہنچ چکی ہے، جموں کشمیر میں شام پانچ بجے تک 54 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ ان تمام چھ اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹنگ  ریاسی میں ریکارڈ کی گئی ہےجہاں 71.81 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ سرینگر میں سب سے کم یعنی 23.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں ،، وہیں دوسری جانب  پونچھ میں 71.59 فیصدی،بڈگام میں 58.97فیصدی،گاندربل 58.81 فیصدی اور راجوری میں  67.77 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے۔دوسرے مرحلے کی مکمل ووٹنگ کا حتمی نمبر کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا جائے گا البتہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس بار جموں کشمیر میں 58 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو  اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں  کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں  اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔

سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 26 علاقوں میں 3502 ووٹنگ مراکز بنائے ہیں، تاکہ ووٹر بغیر کسی پریشانی کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال آرام سے کر سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

5 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

36 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago