قومی

Jammu Kashmir Weather: جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے اور موسلادھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہو سکتی ہے شدید بارش

Jammu Kashimr Weather: جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں بادل پھٹنے کے بھی امکانات ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی موسم کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے، لیکن دوپہر کے بعد اس میں کمی آئے گی۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش شام تک جاری رہ سکتی ہے۔

جموں و کشمیر میں دوپہر تک کئی مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کی رفتار دوپہر کے بعد تھم جائے گی۔ تاہم بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، ساتھ ہی آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر شدید بارش اور بادل پھٹنے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اوسطا کم سے کم درجہ حرارت 3.21 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 7.22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9.42 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 3.75 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

گھٹتا-بڑھتا رہے گا درجہ حرارت

جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 9.42 ڈگری اور کم سے کم 3.75 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ وادی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پیر یعنی 19 اگست کو بھی گرے گا اور یہ 7.92 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 3.29 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Kolkata Doctor Rape-Murder Case: دہلی سے تامل ناڈو تک سڑکوں پر اترے ڈاکٹر، جانیں 24 گھنٹے اسپتالوں میں کون کون سی خدمات بند رہیں گی

صفر سے نیچے پہنچ جائے گا درجہ حرارت

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا لیکن کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور یہ 2 ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا جائے گا۔ لیکن پھر بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی اور 7.92 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 1.27 ڈگری سیلسیس تک گر جائے گا۔ جمعرات کو درجہ حرارت تقریباً بدھ کی طرح ہی رہے گا لیکن جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی سے نیچے پہنچ جائے گا۔ جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Plea on Delhi Pollution: دہلی میں فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کا طنزیہ تبصرہ، کہا-’’امید ہے آپ موسم کا لطف اٹھا رہے ہوں گے‘‘

عدالت عالیہ نے آلودگی کے لیے صرف پرالی جلانے کو ذمہ دار ٹھہرانے پر سوال…

52 minutes ago

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

1 hour ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

1 hour ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

2 hours ago