قومی

J&K Elections 2024: جموں و کشمیر انتخابات کیلئے عمر عبداللہ نے گاندربل سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، جیل میں بند مولوی سرجن برکاتی ان کے خلاف لڑ سکتے ہیں الیکشن

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس (NC) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کے روز گاندربل اسمبلی سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کانگریس کے باغی لیڈران سمیت چھ دیگر امیدواروں نے بھی گاندربل اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

عمر عبداللہ اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے شمالی کشمیر کے گاندربل اسمبلی حلقہ پہنچے تھے۔ سری نگر سے گاندربل تک نیشنل کانفرنس کے کئی سینئر لیڈر اور پارٹی کارکنان ان کے ساتھ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبداللہ وسطی کشمیر کی بڈگام سیٹ سے بھی اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

عمر عبداللہ کے اہم حریف، جنہوں نے بدھ کے روز کاغذات نامزدگی داخل کیے، ان میں جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ (جے کے یو ایم) کے اشفاق جبار اور باغی کانگریس لیڈر ساحل فاروق شامل ہیں۔

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (DPAP) کے امیدوار قیصر احمد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل میں عمر عبداللہ کے خلاف تقریباً 30 امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔

جیل میں بند مولوی سرجن برکاتی کی چھوٹی بیٹی صغرا برکاتی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ان کے والد عمر عبداللہ کے خلاف گاندربل سے الیکشن لڑیں گے۔

سرجن احمد واگے عرف سرجن برکاتی نے شوپیاں ضلع کے جین پورہ اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ لیکن ان کے کاغذات نامزدگی کو جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے تصدیق شدہ حلف کا لازمی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔ ان کی بیٹی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے والد کے کاغذات، جو ہر لحاظ سے مکمل ہیں، اب گاندربل سے عمر عبداللہ کے خلاف دائر کیے جائیں گے۔

برکاتی نے 8 جولائی 2016 کو ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں حزبول کے پوسٹر بوائے برہان وانی کی ہلاکت کے بعد 2016 میں اپنے بھارت مخالف خطبوں اور تقاریر کے ذریعے نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے اور علیحدگی کی حمایت کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ برکاتی اور ان کی اہلیہ دونوں اس وقت دہشت گردی کی مالی معاونت سے منسلک منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

20 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago