قومی

کشمیرکو بین الاقوامی مسئلہ بنانے میں کامیاب ہوگیا پاکستان…؟ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہی یہ بڑی بات

جموں وکشمیرکے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سیاحوں کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے متعلق عمرعبداللہ نے بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالوں کی محنت ایک حملے میں خراب کردی۔ جوتیاری ہم نے کئی سالوں میں کی تھی، وہ سبھی چوپٹ ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بارپھرکشمیرکوبین الاقوامی مسئلہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے ایک پرائیویٹ چینل کودیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے جان بوجھ کرکشمیرموضوع کو بین الاقوامی مسئلہ پراچھالا ہے۔ جس سے پاکستان کوبین الاقوامی برادری میں کشمیرکے موضوع کو پھرسے اٹھانے کا موقع مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے نے کئی سالوں کی محنت کو برباد کردیا ہے، جس کے تحت کشمیرمیں سیاح اورامن بحالی کی کوشش کی جارہی تھی۔

نیشنل کانفرنس کے لیڈرنے کہا کہ پہلگام حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب کشمیرمیں سیاحت کی صنعت نے سالوں بعد رفتار پکڑی تھی، لیکن اب سب کچھ پہلے کی طرح ہی پھرسے ٹھہرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس وقت ہم ایک ایسے موڑپرآگئے ہیں، جس کے بارے میں ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پھرلوٹیں گے۔ یہاں پھرسے خون خرابہ ہے، درد ہے، اتھل پتھل ہے۔ سب کچھ بدل گیا ہے، لیکن کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

پاکستان کی کوشش کامیاب؟

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کشمیر معاملے پر کہا کہ پاکستان نے جان بوجھ کر ہی کشمیر موضوع کو انٹرنیشنل اسٹیج پر لانے کی کوشش کی ہے۔ میں بھلے ہی کہہ رہا ہوں کہ کچھ نہیں بدلا ہے۔ اس کے بعد بھی واضح ہے کہ پاکستان نے جموں وکشمیر کے موضوع کوانٹرنیشنل بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس معاملے میں ثالثی کرنے کے لئے امریکہ خود کوجبراً شامل کررہا ہے، تووہیں کشمیرسے متعلق بھی بات کررہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے سیزفائرپردونوں ممالک کومبارکباد دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کہا تھا کہ امریکہ پوری کوشش کرے گا کہ سالوں سے چلے آرہے کشمیرموضوع کا کوئی حل نکالا جاسکے۔

ایک حملے نے سب بگاڑ دیا: عمرعبداللہ

عمرعبداللہ نے کہا کہ ہرسال اس وقت پورے کشمیر وادی میں سیاحوں کی آمدورفت رہتی تھی۔ اس کی وجہ سے ہماری معشیت اور لوگوں کی زندگی آسان ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ پہلگام کا حملہ نہ ہوتا توبچے اسکولوں میں ہوتے۔ ایئرپورٹ پرہردن 60-50 فلائٹس اترتیں۔ وادی خالی اورویران نہ رہتی۔ ایک حملے کے بعد سے ہی اسکول بند ہیں، ایئر پورٹ اورایئراسپیس دونوں بند ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

3 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

4 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

4 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

4 hours ago