قومی

Jammu and Kashmir Assembly Elections: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے 44 امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان، دیکھئے پوری فہرست

نئی دہلی: بی جے پی نے جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 44 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست میں، بی جے پی نے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے 15 سیٹوں پر، دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے 10 سیٹوں پر اور تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے 19 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی نے پمپور سے انجینئر سید شوکت غیور اندرابی، راجپورہ سے ارشد بھٹ، شوپیاں سے جاوید احمد قادری، اننت ناگ ویسٹ سے محمد رفیق وانی، اننت ناگ سے ایڈوکیٹ سید وجاہت، کشتواڑ سے شگن پریہار، بھدرواہ سے دلیپ سنگھ پریہار، ڈوڈہ سے گجے سنگھ، رانا، رامبن سے راکیش ٹھاکر، بانہال سے سلیم بھٹ، حباکدل سے اشوک بھٹ اور ریاسی سے کلدیپ راج دوبے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

 

پارٹی کے دیگر امیدواروں کے بارے میں بات کریں تو بی جے پی نے روہت دوبے کو شری ماتا ویشنو دیوی اسمبلی سیٹ سے، چودھری ذوالفقار علی کو بدھل سے، مرتضیٰ خان مینڈھر سے، دیویندر سنگھ رانا کو نگروٹا سے، اروند گپتا کو جموں ویسٹ سے، شام لال شرما کو جموں شمال سے، اکھنور سے موہن لال بھگت اور چھمب سے راجیو شرما کو میدان میں اتارا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی صدارت میں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اتوار کے روز بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے تحت 18 ستمبر کو 24 سیٹوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت 26 سیٹوں پر 25 ستمبر کو ووٹنگ ہونی ہے اور تیسرے مرحلے کے تحت 40 اسمبلی سیٹوں پر یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago