Jammu Kashmir Assembly Election 2024: جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اب بی جے پی کی طرف سے دوسری فہرست جاری کی گئی ہے۔ بی جے پی نے کوکرناگ سیٹ سے چودھری روشن حسین کو ٹکٹ دیا ہے۔ دوسری فہرست میں صرف ایک ہی امیدوارکوٹکٹ دیا گیا ہے، جس سیٹ سے امیدواراتارا گیا ہے، وہ درج فہرست ذات کے لئے ریزرو(مختص) ہے۔ اس طرح ابھی تک 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوچکا ہے۔ فہرست میں کچھ لوگوں کے نام نہیں ہونے کی وجہ سے اختلاف کی بات بھی سامنے آئی ہے۔
حالانکہ مرکزکے زیرانتظام ریاست کے بی جے پی صدررویندررینا نے فہرست جاری ہونے کے بعد ان افواہوں کو خارج کردیا۔ رویندررینا نے کہا کہ پارٹی میں نئے اورپرانے لوگ سب مل کرکام کرتے ہیں۔ یہ فرق نہیں پڑتا ہے کہ کس کا نام آیا ہے اورکس کا نہیں۔ کچھ لڑتے ہیں اورکچھ لوگ مل کرلڑواتے ہیں۔ بی جے پی ایک فیملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے امیدوارکا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کی نامزدگی کرنے کی تاریخ 27 اگست ہے۔ کشمیرکی کچھ سیٹوں پرجیتنے والے امیدوارکے ساتھ ہماری بات چیت چل رہی ہے۔
بی جے پی نے پہلے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی
دراصل، وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میں اتوار(25 اگست) کو دہلی میں بی جے پی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں بی جے پی صدرجے پی نڈا اوروزیرداخلہ امت شاہ نے بھی حصہ لیا۔ میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پرغوروخوض کے بعد امیدواروں کی پہلی فہرست کوآخری شکل دی گئی۔ یہاں غورکرنے والی بات یہ ہے کہ پہلے بی جے پی نے 44 امیدواروں کی فہرست جاری کی، لیکن پھراسے واپس لے لیا گیا اورازسرنو 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی۔
جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے میں جنوبی کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں اورجموں علاقے کے 8 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ 90 رکنی اسمبلی کے لئے الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت 18 ستمبر، دوسرے مرحلے کے تحت 25 ستمبراورتیسرے اورآخری مرحلے کے تحت یکم اکتوبرکوووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبرکوکی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس–
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…