قومی

Jamiat Ulema-E-Hind to appeal in High Court on Malegaon Case Verdict: مالیگاؤں دھماکہ معاملے کو چیلنج دے گی جمعیۃ علماء ہند، مولانا ارشد مدنی نے بامبے ہائی کورٹ جانے کا کردیا اعلان

نئی دہلی: مہاراشٹرکے مالیگاؤں میں 2008 میں ہوئے بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکراورلیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت سمیت تمام 7 ملزمین کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی مصدقہ اورٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ اب جمعیۃ علماء ہند نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کواعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا لیگل سیل اگست کے پہلے ہفتے میں بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کرے گا۔ جمعیۃ علماء ہند کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیا مرکزی حکومت مالیگاؤں دھماکہ کے فیصلے کوممبئی ٹرین دھماکہ کیس کی طرح اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی؟ جمعیۃ علماء ہند مالیگاؤں دھماکہ میں مارے گئے لوگوں کی جانب سے مقدمہ لڑرہی تھی۔

متاثرین نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا

این آئی اے کی خصوصی عدالت کے فیصلے سے متاثرہ خاندانوں کومایوسی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں اورمتاثرین نے اسے انصاف نہیں بلکہ بہت بڑی ناانصافی قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا قیوم قاسمی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’’ہمیں جوامید تھی، اس طرح سے فیصلہ نہیں آیا۔ ہیمنت کرکرے نے جوامید کی کرن دکھائی تھی، وہ ہمارے حق میں نہیں آئی۔ مالیگاؤں کے متاثرین غریب اور مظلوم ہیں، لیکن ان کے حق میں فیصلہ نہیں آیا۔ اب ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔‘‘

غلط پنچ نامہ تیارکرنے کا نتیجہ ہے یہ فیصلہ: متاثرین

مولانا قیوم قاسمی نے کہا، ’’آج کا فیصلہ مالیگاؤں کے لیے مایوسی لے کرآیا ہے۔ عدالتوں پرجو بھروسہ تھا، اس میں بھی لوگوں کے درمیان کمی محسوس ہورہی ہے۔ یہ فیصلہ پنچ نامہ تیارکرنے والوں کی غلطی کا نتیجہ ہے۔ کئی معاملوں میں ملزمان کوصرف کاغذی کمیوں کی وجہ سے چھوڑدیا گیا ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ حکومت اورعدالت پردباؤ تھا، جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملا۔‘‘

پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے بھگوا کو بدنام کرنے کا الزام لگایا

بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ رہ چکیں پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے کہا، ”میں نے شروع سے ہی کہا ہے کہ جنہیں بھی جانچ کے لئے بلایا جاتا ہے، اس کے پیچھے کوئی بنیاد ہونی چاہئے۔ مجھے جانچ کے لئے بلایا گیا اورگرفتارکرلیا گیا اورپریشان کیا گیا۔ اس سے میری پوری زندگی برباد ہوگئی۔‘‘ انہوں نے کہا، ”میں ایک سادھوی کی زندگی جی رہی تھی، لیکن مجھے پھنسا دیا گیا اور مجھ پر الزام لگا دیا گیا اورکوئی بھی اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ میں زندہ ہوں کیونکہ میں ایک سنیاسی ہوں۔ انہوں نے ایک سازش کے تحت بھگوا کوبدنام کیا۔‘‘

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کیا کہا؟

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے کہا کہ استغاثہ فریق (پراسیکیوٹر) یہ  الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لئے ملزم شکوک وشبہات کے فائدے کا مستحق ہے۔ ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹردورمالیگاؤں شہر ہے۔ یہاں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے پاس ایک موٹر سائیکل میں لگائے گئے بم کے دھماکہ ہونے سے 6 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ وہیں 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعرات (31 جولائی، 2025) کو جج نے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ معاملے کوشک سے بالاترثابت کرنے کے لئے کوئی قابل اعتماد اورٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

19 minutes ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

24 minutes ago

Akhilesh challenges Yogi Adityanath: ’بی جے پی کو ایودھیا سے نہیں مل رہا امیدوار‘، اکھلیش یادو کا یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج- خود لڑ کر دکھائیں

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…

43 minutes ago

Aircraft Crash Risk: تقریباً 20 سال میں 8,778 اموات، تقریباً 9 فیصد طیارہ حادثات میں پائلٹ کے کردار پر اٹھے سوال

ہوائی سفر وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ محفوظ ہوا ہے، لیکن پائلٹ کی جانب…

45 minutes ago