نئی دہلی :جمعیۃ حمایت الاسلام کے قومی صدرقاری ابرار جمال نے ڈاکٹر اندریش کمار کے حوالے سے سوامی اوی مکتیشور انند سرسوتی کے حالیہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوامی کے بیان کو جھوٹا، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔قاری ابرار جمال نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر اندریش کمار ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کی یکجہتی، سالمیت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اندرش کمار کے خلاف اس طرح کے الزامات نہ صرف حقیقت کے منافی ہیں بلکہ ایک منظم کردار کشی کی کوشش بھی معلوم ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیۃ حمایت الاسلام ایسے کسی بھی بیان کو برداشت نہیں کرے گی جو ملک کے اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرے۔ قاری ابرار جمال کے مطابق، ڈاکٹر اندریش کمار نے ہمیشہ مختلف مذاہب اور طبقات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کام کیا ہے اور ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔تنظیم کے صدر نے واضح کیا کہ سوامی اوی مکتیشور انند سرسوتی کے بیان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیۃ حمایت الاسلام جلد ہی عدالت سے رجوع کرے گی اور سوامی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا تاکہ سچائی سامنے آئے اور ذمہ دار افراد کو جواب دہ بنایا جا سکے۔
قاری ابرار جمال نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسے بیانات سے متاثر نہ ہوں اور افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں، اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ معلومات کا جائزہ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام طبقات مل کر کام کریں اور نفرت یا تقسیم کی سیاست سے دور رہیں۔ جمعیۃ حمایت الاسلام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ سچائی، انصاف اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی غلط بیانی کے خلاف قانونی اور جمہوری طریقے سے جدوجہد جاری رکھے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…
ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…
بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…