قومی

Jamia Millia Islamia slips in NIRF Rankings 2025: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رینکنگ خراب ہونے کا ذمہ دار کون؟ تین سال بعد رینکنگ میں آئی تنزلی، پروفیسر مظہر آصف ہیں موجودہ وائس چانسلر

نئی دہلی: پورے ملک کے کالجوں اوریونیورسٹیوں کے لئے گزشتہ جمعرات (4 ستمبر، 2025) کومرکزی وزارت تعلیم نے این آئی آرایف رینکنگ 2025 جاری کی۔ دہلی واقع ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں کی رینکنگ یونیورسٹی کیٹیگری میں سب کی توجہ کا مرکزرہی۔ جواہر لال نہرویونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اورجامعہ ملیہ اسلامیہ ٹاپ-5 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، لیکن گزشتہ سال کے مقابلے جہاں جے این یونے اپنا پرانا مقام برقراررکھا۔ وہیں دہلی یونیورسٹی نے ایک مقام کی چھلانگ لگائی اورچھٹے سے پانچویں نمبرپرپہنچ گئی۔ لیکن جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مقام کھسک کرتیسرے کے بجائے چوتھے مقام پرآگئی۔ اس طرح سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مداحوں کے لئے یہ خوش آئند بات نہیں کہی جاسکتی۔

غورکرنے والی بات یہ ہے کہ جے این یوگزشتہ 9 سالوں سے مسلسل نمبر-2 پرقائم ہے۔ وہیں، دہلی یونیورسٹی نے گزشتہ 10 سالوں میں ہر باراپنی رینکنگ میں سدھارکیا ہے اوراس باربھی ایک مقام اوپرپہنچ گئی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے یہ سال مایوس کن رہا۔ جامعہ گزشتہ تین سال سے مسلسل تیسرے مقام پرتھی، لیکن اس باراس کی رینکنگ میں تنزلی کا معاملہ سامنے آیا ہے اورایک مقام نیچے گرکرچوتھے مقام پر پہنچ گئی۔ اس طرح سے موجودہ وائس چانسلرمظہرآصف کی ایک بڑی ناکامی سمجھی جارہی ہے کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے زائد وقت سے وائس چانسلرکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رینکنگ میں گراوٹ

خاص بات یہ ہے کہ 2020 میں جب یونیورسٹی نے 100 سال مکمل کئے تھے، تب جامعہ ملیہ کی رینکنگ یونیورسٹی کیٹیگری میں 11ویں تھی۔ سال 2021 میں وہ پانچ مقام اوپرچڑھ کرچھٹے نمبرپرآگئی تھی۔ اس کے بعد سال 2022، 2023 اور2024 میں مسلسل تیسرے نمبرپر رہی، لیکن نئے وائس چانسلرمظہرآصف کے دوران میں جامعہ ملیہ کوایک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس طرح سے جب ملیہ اسلامیہ ہرسال نئی بلندیوں کوچھورہا ہے، توایسے میں تنزلی ہونا سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  JMI-AMU NIRF Ranking in 2025: این آئی آرایف رینکنگ میں اقلیتی اداروں کی شاندار پوزیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ٹاپ-10 میں بنائی جگہ

اوور آل کیٹگری میں 13واں مقام

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ بھلے ہی یونیورسٹی کیٹیگری میں ایک مقام کا نقصان ہوا ہے، لیکن اوورآل کیٹیگری میں وہ گزشتہ سال کی طرح 13ویں مقام پربنی ہوئی ہے۔ حالانکہ 2023 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اوورآل رینکنگ 12ویں تھی۔ آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ سال 2016 سے مرکزی وزارت تعلیم ہرسال پورے ملک کے کالجوں اوریونیورسٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پراین آئی آر ایف رینکنگ جاری کرتا ہے۔ اس میں یونیورسٹی، انجینئرنگ، مینیجمنٹ سمیت کئی کٹیگری شامل ہوتی ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

4 hours ago