بھارت ایکسپریس اردو-
Jamia Millia Islamia coaching 2026: سول سروسیزکی تیاری کررہے امیدواروں کے لئے بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں 27-2026 سول سروسزکوچنگ پروگرام کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ طلباء یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ کوچنگ پروگرام اقلیتی، ایس سی/ایس ٹی اورخواتین امیدواروں کے لئے ہے۔ داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مفت کوچنگ اورہاسٹل کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ درخواست کی آخری تاریخ 26 مئی 2026 ہے۔
داخلہ امتحان اورسلیکشن کا عمل
اس کورس میں داخلہ کے لئے آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، امتحان 6 جون 2026 کومنعقد ہوگا، جس میں دوپیپرشامل ہوں گے۔ پہلا پیپرجنرل اسٹڈیزکا ہوگا جو آبجیکٹیو ٹائپ ہوگا، جبکہ دوسرا پیپرمضمون سے متعلق ہوگا۔ دونوں پیپرکل تین گھنٹے میں پورے کئے جائیں گے اورنگیٹیومارکنگ بھی لاگورہے گی۔ امتحان کی بنیاد پرمنتخب امیدواروں کو انٹرویوکے لئے بلایا جائے گا۔ انٹرویوجولائی 2026 میں منعقد کئے جائیں گے اورفائنل رزلٹ 7 اگست 2026 تک جاری ہونے کا امکان ہے۔
درخواست سے متعلق اہم تاریخ
آن لائن درخواستیں یکم اپریل 2026 سے شروع ہوں گی جبکہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 6 مئی 2026 ہے۔ اس کے بعد 29 اور30 مئی کوفارم میں سدھارکا موقع دیا جائے گا۔ تحریری امتحان 6 جون کوہوگا اور10 جولائی تک نتائج جاری کئے جاسکتے ہیں۔ انٹرویو16 سے 31 جولائی کے درمیان ہوں گے اورامتحان کے حتمی نتائج کا اعلان 7 اگست 2026 تک کیا جائے گا۔
کون کون داخل کرسکتے ہیں درخواستیں؟
اس پروگرام میں وہی امیدواردرخواست دے سکتے ہیں، جنہوں نے گریجویشن پورا کرلیا ہو اورسول سروسیزامتحان 2027 میں شامل ہونے کے اہل ہوں۔ جوامیدوارکسی دیگرمستقل کورس میں تعلیم حاصل کررہے ہوں یا کسی نوکری میں ہیں، وہ اس کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔ وہیں منتخب امیدواروں کوجنرل اسٹیڈیز، کاسٹ اوراختیاری مضامین کی تیاری ملے گی۔ انہیں ٹیسٹ سیریز، آنسرکیز، مضامین لکھنے، پریکٹس اورماک انٹرویوجیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ طلباء کے لئے 24 گھنٹے لائبریری بھی دستیاب ہوگی۔
سیٹیں اورفیس سے متعلق جانکاری
اس پروگرام کے تحت کل 100 سیٹیں یا نشستیں دستیاب ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ہاسٹل میں رہنا لازمی ہوگا۔ حالانکہ کوچنگ بالکل مفت ہے۔ تاہم داخلہ کے وقت 7000 روپئے کا سیکورٹی ڈپازٹ جمع کرنا ہوگا، جوریفنڈیبل ہوگا۔ اس کے علاوہ مینٹیننس اورمیس چارج الگ سے دینا ہوگا۔ اس کورس کے لئے امیدواریکم اپریل سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشیل ویب سائٹ admission.jmi.ac.in پر جاکرآن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے لئے 1325 روپئے فیس مقررکی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…