قومی

India-Pakistan Ceasefire: جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا کیا خیر مقدم، پائیدار امن کے لیے کوششوں کی اپیل کی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری اپنے بیان میں امیر جماعت نے کہا، ’’ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ ایک مثبت اور نہایت ضروری پیش رفت ہے جو خطے میں امن و استحکام کی ایک نئی امید فراہم کرتی ہے۔ ہم ان تمام افراد، سول سوسائٹی تنظیموں اور قومی و بین الاقوامی اداروں کی ستائش کرتے ہیں جنہوں نے کشیدگی کے ماحول میں امن، تحمل اور تناؤ کوختم کرنے کے لیے آواز بلند کی۔ غصے اور تناؤ  کی فضا میں ان کی کوششیں انسانی تکریم اور انسانی جانوں کے تحفظ کی یاددہانی کا ذریعہ ثابت ہوئیں۔‘‘

سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا، ’’ہم ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس تنازعے میں اپنے عزیزوں کو کھویا۔ ہم حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرے اور خاص طور پر سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں اور کمیونٹیوں کو پیش آئے معاشی نقصان اور ذرائع روزگار کی تباہی کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ یہ جنگ بندی ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ پائیدار امن کا حصول صرف اسی وقت ممکن ہے جب بات چیت اور سفارتی روابط کو مستقل ادارہ جاتی شکل دی جائے۔ جماعت اسلامی ہند امن، انصاف اور ہم آہنگی کے مقاصد سے اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کرتی ہے اور دونوں ممالک سے اپیل کرتی ہے کہ اس جنگ بندی کو علاقے میں پائیدار امن، باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد بنائیں اور علاقے کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

1 hour ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago