قومی

Jamat-e-Islami Hind delegation visits Sambhal:جماعت اسلامی ہند کے وفد نے آج سنبھل کا کیا دورہ،متاثرین سے یک جہتی کا کیااظہار،ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

جماعت اسلامی ہند کے وفد نے آج سنبھل کا دورہ کیا، وفد نے متاثرین سے اظہار یک جہتی اور خیر سگالی ملاقات کی۔ شہر کے دینی و ملی ذمہ داران سے مل کر شہر کے حالات اور 24 نومبر کو کیا کچھ ہوا تھا اس کی تفصیلات معلوم کیں۔ وفد نے مہلوکین کے ورثاء سے مل کر صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی اور ان کو ہر قسم کی قانونی مدد و رہنمائی کی یقین دہانی کرائی۔

وفد شہر کے با اثر اور جہد کاروں سے  اور وکلا سے بھی ملا جو ان مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں یا قانونی کارروائی کے لیے سرگرم ہیں۔وفد کی ملاقات مسجد کی نئی کمیٹی اور بعض پرانی کمیٹی کے ممبران سے بھی ہوئی، وفد نے تلقین کی کہ کسی بھی طرح کا اختلاف ہمیں کمزور کرے گا اور مخالفین کو فائدہ پہنچائے گا۔سکریٹری ملی امور شفیع مدنی کی قیادت میں جانے والے مذکورہ  وفد میں امیر حلقہ یوپی مغرب ضمیر الحسن فلاحی ، واثق ندیم ، انعام الرحمن ، محمد سلمان ، اور حلقہ و مقام کے دیگر کئی ذمہ داران شریک تھے۔

واضح رہے کہ ، سنبھل تشدد سے متعلق اب تک 8 ایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ 27 ملزمین کواب تک گرفتارکیا جاچکا ہے۔ 100 سے زیادہ ملزمین کی پہچان کی گئی ہے۔ سنبھل میں شاہی مسجد کے سروے سے متعلق اتوارکوتشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دودرجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ سے متعلق سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق اوروہاں کے رکن اسمبلی نواب اقبال کے بیٹے سہیل اقبال کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان دونوں لوگوں پرالزام ہے کہ انہوں نے ہی تشدد کی سازش کی جبکہ رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کا کہنا ہے کہ وہ وہاں موجود بھی نہیں تھے۔ اس کے باوجود بھی ایف آئی آردرج کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra Next CM News: بی جے پی کے سامنے جھک گئے ایکناتھ شندے؟ بہارکے نتیش کمار کی طرح نہیں بناسکے دباؤ

ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوں، بلکہ لڑنے…

22 minutes ago

CM Yogi Launches Citizen-Centric Services In Prayagraj: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کمبھ میلے سے پہلے پریاگ راج میں شہریوں پر مبنی خدمات کا افتتاح کیا

آج متعارف کرائی گئی شہری پر مبنی خدمات میں  پریاگ راج میونسپل کارپوریشن کے شہری…

56 minutes ago

India vs Australia 2nd Test: دوسرے ٹسٹ کے لئے آسٹریلیا جائیں گے محمد شمی؟ جانئے کیا آیا بڑا اپڈیٹ

ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گواسکرٹرافی کے تحت پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جارہی ہے۔ سیریزکے…

2 hours ago