قومی

Opposition MPs Parliament Suspension: اپوزیشن کے 141 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کو جماعت اسلامی ہند نے جمہوریت کے لئے خطرناک بتایا

نئی دہلی: پارلیمنٹ سے اپوزیشن کے 141 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پرجماعت اسلامی ہند نے شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے اپوزیشن کے 141 ارکان کو معطل کرنا انتہائی تشویش کی بات ہے۔  یہ جمہوریت کے لئے خطرے کی علامت ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ یہ معطلی محض اس لئے عمل میں لائی گئی ہے کہ ان ارکان نے وزیر داخلہ سے پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی حالیہ کوتاہیوں پر بیان دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جماعت اسلامی ہند اس معطلی کو غیر منصفانہ اورجمہوریت مخالفت سمجھتی ہے، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

انجینئرمحمد سلیم نے کہا ”پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی،حکومت کو جوابدہ بنانے، متبادل نقطہ نظر کی نمائندگی کرنے اورچیک اینڈ بیلنس کے نظام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔  اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کو من مانی طور پر معطل کردینا،  جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو مجروح کرتا ہے۔ اس کے نتائج ہمارے آئینی اقدار کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ جس پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لئے کوئی جگہ نہ ہو، وہ مطلق العنان اور فسطائی حکومتوں کی پہچان ہوتی ہے،  ہمیں اس خطرناک سمت میں جانے سے گریز کرنا چاہئے۔ کیونکہ اپوزیشن کے بغیر حکومت کا احتساب صفر ہوگا  اور حکومت کے فیصلوں اور اقدامات پر کوئی سوال اٹھانے والا نہ ہوگا“۔

 پروفیسرمحمد سلیم نے مزید کہا ”اس سے تویہی سمجھ میں آتا ہے کہ تقریباً پوری اپوزیشن کو سرمائی اجلاس کے لئے معطل کردینے کے بعد،  پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے تمام بل ’بشمول کچھ سخت قوانین‘  بغیرکسی بحث کے منظورکرلئے جائیں گے۔ برسراقتدارکا یہ عمل اس کے اس دعوے کے خلاف جاتا ہے کہ ”وہ جمہوریت کی محافظ ہے“ اوریہ اس کی آمرانہ ذہنیت  کی عکاسی کرتا ہے۔  جماعت، حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو منسوخ کرے اورتمام قانون سازوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ عوام کے وقاراورایوان کے آداب کا  خیال رکھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

1 hour ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

2 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

3 hours ago