نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے آج ہندوستان میں قطرکے سفیرسے سفارت خانے میں ملاقات کی اورقطرکے سابق امیرشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پردلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کا اظہارکیا۔ امیرجماعت نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطرکی ترقی، امتِ مسلمہ کے مسائل سے وابستگی اوربالخصوص فلسطینی عوام کی سیاسی، انسانی اور تعمیری معاونت میں نمایاں کردار ادا کیا، نیز ملک عزیز ہندوستان سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہونچایا ، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
اس موقع پرامیرجماعت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، امیرِ قطر، حکومتِ قطراوربرادرعوام سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے، انہیں اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔
قطری سفیرمحمد حسن جابرالجاسرنے امیرجماعت کی آمد، اظہارِتعزیت اوردعاؤں پرشکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اورتعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہرکی۔ وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکراوراسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹررضوان رفیقی شریک تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…