احمدآباد میں ہونے ہولناک طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہمیں گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج، جہاں طیارہ گرا، کے متعدد طلباء اور عملے سمیت بہت ساری معصوم جانوں کا نقصان، ایک ناقابل تصور تباہی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اب تک دو سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے اور اطلاعات کے مطابق جس میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر طیارہ گرا تھا، وہاں موجود کچھ طلبا کی موت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالاں کہ ابھی سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، تاہم مانا جا رہا ہے کہ کم از کم پندرہ سے بیس میڈیکل کالج کے طلبا بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
صدر جماعت اسلامی ہند نے مزید کہا کہ ’’ ہم اس وقت تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور بیرون ملک تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور ان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔ حادثے کی جگہ سے سامنے آنے والے منظر انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ اور اپنے پیاروں کی شناخت اور خبروں کے منتظر خاندانوں کا درد الفاظ سے باہر ہے۔‘‘
حکومت سے کیا تحقیق کا مطالبہ
حفاظتی اور بچاؤ کے کاموں میں لگاتار لگے ہوئے رضاکاروں کو سراہتے ہوئے انھوں نے حکومت سے اس حادثے کی تحقیق کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’ہم ریسکیو اور ریکوری کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہند تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…