Jaishankar, UK Minister discuss FTA, Indo-Pacific: مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر مملکت لارڈ طارق احمد کے ساتھ میٹنگ کی اور آزاد تجارتی معاہدے، ہند-بحرالکاہل اور جی 20 سمیت متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانیہ کے وزیر مملکت لارڈ احمدسے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایف ٹی اے اور جنوبی ایشیا سے لے کر انڈو پیسیفک اور جی 20 تک کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اس ملاقات کے حوالے سے ٹوئیٹر پر اپنا موقف شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملاقات کے دوران میں نے اپنے سفارتی مشنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور جمہوری آزادیوں کے غلط استعمال کو روکنے کی ذمہ داری پر زور دی ہے۔
برطانیہ اور ہندوستان ایک باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے یعنی فری ٹریڈ اگریمنٹ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے مذاکرات کا نواں دور 24 سے 28 اپریل تک منعقد ہوا۔ لارڈ طارق احمد، جو وزیر مملکت برائے خارجہ دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور ہیں، 27 مئی کو بھارت پہنچے۔ بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نے جودھ پور کا سفر کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں اپنے آبائی گھر جودھ پور پہنچا ہوں۔ میری والدہ کے بلیو سٹی کو الوداع کرنے کے 76 سال بعد میں ‘سلام جودھپور- نمستے راجستھان’ کہتا ہوں۔
مہران گڑھ قلع کی بھرپور اور متنوع تاریخ، اس کے فن تعمیر، ترقی اور تحفظ کے کام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آج مہران گڑھ قلعہ کا دورہ کر کے خوشی ہو رہی ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ لارڈ طارق احمد کے دورہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات پر توجہ مرکوز کرنا برطانیہ کے پوری دنیا میں ان شعبوں میں شراکت داری کو گہرا کرنے کے عزم پر زور دیتا ہے – جس کا ثبوت انڈو پیسیفک کے لیے ایک نئے ٹیک ایلچی کے حالیہ اعلان سے ملتا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ “برطانیہ-ہندوستان تعلقات کو مضبوط بنانا برطانیہ کی طویل مدتی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے، جو ہند-بحرالکاہل میں اس کی پائیدار مصروفیت کے حصے کے طور پر انٹیگریٹڈ ریویو ریفریش میں ترتیب دیا گیا ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…