قومی

Jaishankar Meets Chinese Foreign Minister: ہندوستان چین کے مابین براہ راست پرواز کا جلد ہوسکتا ہے آغاز،چینی ہم منصب سے ایس جئے شنکر کی ملاقات

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ہندوستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے، دونوں رہنماوں نے کیلاش مانسروور یاترا کو دوبارہ شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سال 2020میں وبائی امراض کے دوران دونوں پڑوسیوں کے درمیان براہ راست پروازیں روک دی گئی تھیں۔

دونوں رہنماوں کے مابین ہوئی اس ملاقات میں دو اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مشرقی لداخ کے دو متنازعہ علاقوں ڈیپسانگ اور ڈیم چوک میں  فوجی انخلا کے عمل کی تکمیل کے بعد یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی اور دونوں رہنماوں نے نوٹ کیا کہ انہوں  نے امن و سکون کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں 2020 میں کویڈ وبائی بیماری کی وجہ سے معطل کردی گئی تھیں اور پابندیاں ہٹائے جانے کے باوجود  بھی  دوبارہ شروع نہیں ہوئی۔ لداخ میں اسٹینڈ آف کا آغاز اسی سال مئی میں ہوا اور اگلے مہینے لداخ کے گلوان میں ایک جھڑپ ہوئی جس میں 20 ہندوستانی فوجی جھڑپ میں مارے گئے اور چینی افواج  کو بھی نقصان اٹھانا پڑا، جس کی صحیح تعداد غیر مصدقہ ہے۔ اس کے بعد دونوں طرف سے فوجی دستے جمع ہوئے اور اس تعطل کو حل کرنے کے لیے فوجی سطح پر مذاکرات ہونے لگے اور چار سال بعد دونوں ممالک کے بعد رشتے بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں ،اب وزیرخارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کرکے براہ راست پرواز کے دوبارہ آغاز کرنے کا مسئلہ اٹھایا ہے جس پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MRM’s Book on Waqf: وقف پر مسلم راشٹریہ منچ کی کتاب: سماج کے ہر طبقے کے لیے بیداری کی علامت: جے پی سی چیئرمین

لال پورہ اور رام لال دونوں نے اس کتاب کو ملک میں سماجی اتحاد اور…

31 minutes ago

Rs 30,000 crore maritime development fund to help shipbuilding: جہاز سازی میں مدد کیلئے 30,000 کروڑ روپے کا میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ دے گی حکومت: سربانند سونووال

میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ ہائیڈروجن ہب بندرگاہوں اور کثیر ایندھن بنکرنگ ماحولیاتی نظام کے قیام…

53 minutes ago

India is among top 3 fast-growth markets for FedEx: فیڈیکس کے لیے ہندوستان ٹاپ 3 تیزی سے ترقی کرنے والے بازاروں میں شامل: رچرڈ ڈبلیو اسمتھ

FedEx کا مقصد ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنا ہے، تاکہ مستقبل…

2 hours ago

Saudi Arabia Death Sentence: سعودی عرب نے اس سال 100 سے زیادہ غیر ملکیوں کو کیوں دی سزائے موت؟ یہاں جانئے پوری تفصیل

سعودی عرب میں اس سال 100 سے زیادہ غیرملکی شہریوں کو پھانسی کی سزا دی…

3 hours ago