وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں فرانس، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، قبرص، لٹویا، لتھوانیا اور رومانیہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے دوران ہند-بحرالکاہل اور یوکرین جنگ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر ای یوانڈو پیسیفک منسٹریل فورم (ای آئی پی ایم ایف) میں شرکت کے لیے سویڈن کے تین روزہ دورے پر ہفتہ کو اسٹاک ہوم پہنچے۔ انہوں نے ہفتے کے روز ای آئی پی ایم ایف کے موقع پر اپنے کئی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
ٹوئٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا
جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ”فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں پی ایم نریندر مودی کی طرح پرجوش ہوں جتنا کہ ان کے باسٹیل ڈے کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے۔ انڈو پیسیفک اور جی-20 پر خیالات کا تبادلہ کیا۔‘‘ وزیر اعظم مودی 14 جولائی کو فرانس میں باسٹیل ڈے کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے مودی کو پیرس میں ہونے والی پریڈ میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔ وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستانی مسلح افواج کا ایک دستہ بھی اپنے فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ پریڈ میں شرکت کرے گا۔ جے شنکر نے آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلن برگ سے بھی ملاقات کی اور نقل و حرکت اور نقل مکانی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کئے۔
یوکرین اورانڈو-پیسیفک پر بات چیت
جے شنکر نے ٹویٹ کیا، “میرے دوست اور آسٹریا کے وزیر خارجہ شلنبرگ کے ساتھ گرمجوشی اورنتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ نقل و حرکت اور نقل مکانی کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ عالمی مسائل، خاص طور پر یوکرین اور ہند-بحرالکاہل پر تبادلہ خیال کیا۔” بیلجیئم کے وزیر خارجہ ہجا لہبیب کے ساتھ پہلی ملاقات میں، جے شنکرنے دوطرفہ تعلقات اورکثیرجہتی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے بلغاریہ کے وزیرخارجہ ایوان کونڈوف کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ جئے شنکر نے قبرص کے وزیر خارجہ کونسٹنٹینوس کومبوس کے ساتھ نقل و حرکت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “قبریائی وزیر خارجہ کونسٹنٹینوس کومبوس سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم نے رابطے بڑھانے کے امکانات پرغورکیا۔ نقل و حرکت اور سیاحت کے بارے میں بات کی۔ ہمارے کثیر الجہتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…