قومی

Jaipur-Mumbai Train Firing: جے پور-ممبئی سپرفاسٹ ٹرین میں کئی مسلم مسافروں کو مارسکتا تھا کانسٹبل چیتن، جانئے اس دن کا خوفناک منظر

Jaipur Mumbai Train Firing: جے پور-ممبئی سپرفاسٹ ٹرین میں 31 جولائی کو ہوئے فائرنگ کے سانحہ میں اب کئی انکشاف ہوئے ہیں۔ جی آرپی کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ آرپی ایف کانسٹبل چیتن شرما نے ٹرین میں مزید خون خرابہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا تھا، لیکن ٹرین میں موجود مسافروں کے جارحانہ رویے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

اسٹیٹ ریلوے پولیس کی تحقیقات سے اب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانسٹبل چیتن شرما بوریولی اسٹیشن پر اترنے سے پہلے اور بھی بہت سے لوگوں کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ کیونکہ اس کی رائفل میں سات راونڈ بچے تھے۔ وہ ٹرین میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتا تھا، اس لئے اس نے اپنی بندوق ایس-5 ڈبے میں برقع پہنی ایک خاتون کی طرف تان دی۔ حالانکہ مسافروں کے ہنگامہ کے سبب خاتون کی جان بچ گئی۔

 مسلم مسافروں کو ایسے بنایا شکار

گواہوں کے مطابق، بوریولی اسٹیشن پر اترنے سے پہلے اس نے کوچ ایس-6 میں ایک مسافراصغرعلی کا قتل کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں قتل کے بعد اس نے تقریربھی کی تھی۔ اس کے بعد اس نے وہاں موجود مسافروں کو ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لئے کہا تھا۔ ایس-5 کوچ میں برقع پوش خاتون کی طرف بندوق تان دی اور کوچ میں موجود ایک دیگر مسافر جعفرخان کو بھی دھمکی دی تھی۔ اسی ڈبے میں اس نے سیف الدین کو اپنا دوسرا شکار بنایا تھا۔ چیتن شرما نے اپنا تیسرا شکارعبدالقادر بھانپور والا کو بنایا۔ عبدالقادربھانپور والا کے پاس بیٹھے گواہ نے بتایا کہ عبدالقادر ویترن اسٹیشن پراترنے والا تھا، اس لئے وہ اپنا سامان لے کردروازے پرگیا تھا۔ اس کے بعد چیتن شرما نے پہلے مینا کو اپنا شکاربنایا۔ مینا کو شکار بنانے کے 20 منٹ کے بعد عبدالقادربھانپور والا کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Nuh Violence: بٹو بجرنگی کے بعد اب مونو مانیسر ہوگا گرفتار؟ پولیس افسر نے کہی یہ بڑی بات

یہ ہے پورا معاملہ

ریاستی ریلوے پولیس کے مطابق، بوریولی ریلوے اسٹیشن پراترنے کے بعد ایک گارڈ بھی ٹرین سے اترا، لیکن چیتن شرما نے اس کی طرف اپنی بندوق تان دی۔ اس کے بعد جب گارڈ نے چیتن شرما کے پیروں میں خون دیکھا تو وہ پھر ٹرین میں چڑھ گیا۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ 31 جولائی کا ہے۔ جب جے پور-ممبئی سینٹرل ایکسپریس میں پال گھراسٹیشن کے پاس آرپی ایف کانسٹبل چیتن شرما نے اپنی رائفل سے فائرنگ کرکے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹراور تین مسلم نوجوانوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

6 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

6 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

7 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

8 hours ago