قومی

CJP March Violence: سی جے پی احتجاج: ‘چلو پارلیمنٹ’ تشدد کے بعد جے پی نڈا کی اسپتال میں زخمی مظاہرین سے ملاقات

نئی دہلی : مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے منگل کے روز دہلی کے  رام منوہر لوہیا  (آر ایم ایل)اور لیڈی ہارڈنگ اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ‘چلو پارلیمنٹ’ مارچ کے دوران زخمی ہونے والے سی جے پی کے کارکنوں اور طلبہ کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے زخمیوں کی صحت اور انہیں فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے وزیر صحت کو بتایا کہ تمام زخمی طلبہ ڈاکٹروں کی مسلسل نگرانی میں ہیں اور انہیں ضروری طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے

پیر کے روز مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کو لے کر مبینہ امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف سی جے پی کی جانب سے نکالے گئے ‘چلو پارلیمنٹ’ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا، جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔دہلی پولیس کے مطابق اس احتجاج کے دوران تقریباً 60 مظاہرین زخمی ہوئے، جب کہ متعدد سینئر افسران سمیت 118 سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

جے پی نڈا نے پیر کے روز سی جے پی کے دو رکنی وفد سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت ان کے مطالبات پر داخلی سطح پر غور کرے گی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب 20 جولائی کو بڑی تعداد میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی۔سی جے پی کے ترجمان آشوتوش رانکا اور سوربھ داس نے جے پی نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر دو گھنٹوں کے اندر دو مرتبہ ملاقات کی۔ وفد نے وزیر صحت کو ایک یادداشت بھی پیش کی، جس میں مبینہ امتحانی بے ضابطگیوں کے پیش نظر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے سمیت دیگر مطالبات شامل تھے۔ حکومت کی جانب سے ان مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

 کیجریوال نے زخمی طلبہ کی عیادت کی اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سب سے بڑے ملک دشمن ہیں۔ انھوں نے بچوں کا درد بیان کرتے ہوئے پی ایم مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ، “یہ بچے آپ سے پیپر لیک کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں- کیا آپ ایک پیپر لیک کو بھی نہیں روک سکتے؟ یا تو آپ بے بس ہیں، یا پیپر لیک کے پیسے آپ تک پہنچ رہے ہیں۔”

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

39 minutes ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

3 hours ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

4 hours ago