قومی

CJI Justice Surya Kant On SIR: ایس آئی آر سے متعلق بڑھتی ہوئی عرضیوں پر سپریم کورٹ کی تشویش، چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا- ”یہ معاملہ بے قابو ہو گیا ہے، بہت سارے مقدمے ہوگئے ہیں“

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے سلسلے میں مسلسل دائر ہونے والی عرضیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جائے مالیا باگچی کی بینچ نے کہا کہ یہ معاملہ قابو سے باہر ہو گیا ہے اور بہت ساری عرضیوں پہلے ہی دائر ہو چکی ہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اب مجھے نہیں لگتا کہ مختلف ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق نئی عرضیوں قبول کی جانی چاہئیں۔

اس دوران سینئر وکیل کپیل سِبل نے کہا کہ یہ ایک مناسب تجویز ہے اور معزز جج اس حوالے سے کوئی حکم جاری کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ جلد ہی میں ایک ایسا حکم جاری کروں گا جس میں ہر کیس میں وکیلوں کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ دلائل کب تک مکمل کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام معاملات کے لیے متناسب وقت مختص کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ نہ کچھ تو کرنا ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے یہ اشارہ بھی دیا کہ سماعت ملتوی کرنے کی عرضیوں پر بھی قابو رکھا جائے گا۔ ایس آئی آر سے متعلق دائر عرضیوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کو بھارتی شہریت دینے کا اختیار نہیں رکھتا، بلکہ صرف دستاویزات کی جانچ پڑتال کر سکتا ہے۔ عدالت نے نئی عرضیوں کو روکنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ سماعت کے دوران کورٹ نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کسی مشکوک شہری کے معاملے میں تحقیقات کرنے سے روکا گیا ہے اور کیا یہ تحقیقاتی عمل اس کے آئینی حقوق سے باہر ہے؟

یہ تبصرہ عدالت نے اس دوران کیا جب عرضی گزار کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپیل سِبل نے دلیل دی کہ 1950 کے بعد بھارت میں پیدا ہونے والے افراد کو بھارتی شہریت دی جانی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں موجودہ عرضیوں اور ان کے اثرات قابو میں رکھنا ضروری ہے تاکہ قانونی عمل کی شفافیت اور نظم برقرار رہے۔ ایس آئی آر کے سلسلے میں سپریم کورٹ کا یہ موقف انتخابی عمل کی سالمیت کو یقینی بنانے اور غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

7 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

7 hours ago