قومی

Protest against Israel in Lucknow: لکھنؤ میں نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف احتجاج، بنجامن نیتن یاہو کو قاتل قراردیا

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ واقع بڑا امام باڑہ کے آصفی مسجد کے باہرجمعہ کی نمازکے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اوراسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکی تصویرجلائی گئی۔ معروف شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ طبقے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کررہے لوگ ہاتھ میں ٹرمپ مردہ باد اور بنجامن نیتن یاہو مردہ آباد کی تختی لے کرپہنچے تھے۔

مسجد کے باہراحتجاج کررہے لوگوں کے ہاتھ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویراوران کی تختی تھی۔ یہاں پران لوگوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت میں نعرہ لگایا۔ شیعہ مظاہرین نے کہا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا کے شیعہ ایران کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ آیت اللہ علی خامنہ ای اورایران کے دشمنوں کوہمارا کھلا چیلنج ہے۔

مظاہرین نے اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے 

اس دوران احتجاج کررہے لوگوں نے اسرائیل کے جھنڈے نذرآتش کئے اوروزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکوقاتل بتاتے ہوئے ان کی تصویر جلائی۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ کی بھی تصویرنذرآتش کی گئی۔ مولانا کلب جواد نے کہا کہ یہ بے حد افسوسناک ہے کہ لوگ ظلم کرنے والے اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہندوستان سے بھی ہم شرمندہ ہیں، وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے۔ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے، ایران کا ساتھ نہیں دے رہا ہے، اس لئے ہم لوگ شرمندہ ہو رہے ہیں۔ حملہ کرنے والوں کا ساتھ دینے والے غیرمنصفانہ ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہندوستانی حکومت ایران کا ساتھ دے اور لوگوں کا خون بہانے والے اسرائیل کی مخالفت کرے۔

ایران-اسرائیل جنگ آٹھویں روز میں داخل

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر میزائلوں سے حملہ کررہے ہیں اور بڑا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایران اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے جوہری جنگ کے خدشے کو جنم دیا ہے۔ ایران کے ہائپرسونک میزائل اسرائیل کے لیئے خطرہ ہیں۔ یہی نہیں ایٹمی حملے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ دوسری طرف ٹرمپ اس جنگ کو جلد ازجلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ چاہے ہتھیارڈال کریا کسی بھی قیمت پرجیت کر۔ لہٰذا امریکہ ہیروشیما-ناگاساکی کوایک بارپھردہرا سکتا ہے۔ وہیں ایران کی حمایت میں روس کھل کرآگیا ہے۔ جبکہ شمالی کوریا اورچین کی بھی ایران کو حمایت حاصل ہے، اس طرح سے اگراس جنگ میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر دونوں ممالک کو بڑا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

14 minutes ago

Chief Justice Surya Kant: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

46 minutes ago