قومی

Israel-Hamas war: UP to send 10 thousand labour: یوپی سے 10 ہزار مزدوروں کو اسرائیل بھیجنے کی تیاری مکمل، ہر ماہ ایک لاکھ چالیس ہزار روپئےملے گی تنخواہ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان وہاں بڑی تعداد میں  عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ ایسے میں بڑے پیمانے پر مزدوروں کی ضرورت ہے۔ تاہم تنازعات کی وجہ سے وہاں کے مقامی لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ غزہ کی پٹی کے لوگ کام کے لیے اسرائیل جانے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔اس مطالبے کے جواب میں اسرائیل نے ہندوستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ تعمیراتی مزدوروں   کو اسرائیل بھیجے، جس میں تقریباً ایک لاکھ مزدوروں کو بھرتی کرنے کی تجویز ہے۔ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، اتر پردیش سے دس ہزار تعمیراتی کارکنوں کو بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔جس کیلئے رجسٹریشن کا کام شروع ہوچکا ہے۔

کنسٹرکشن کا  کام کے لیے اسرائیل بھیجے جانے والے مزدوروں سے کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال کا معاہدہ کیا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ تین سال کا کانٹرکٹ ہوگا،جس  کیلئےچنائی، ٹائل لگانے، پتھر بچھانے اور لوہے کی ویلڈنگ میں مہارت رکھنے والے ان مزدوروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے نام مزید کارروائی کے لیے حکومت کو جمع کرائے گئے ہیں۔ گرین سگنل ملتے ہی ان کا پاسپورٹ، ویزا اور دیگر ضروری انتظامات متعلقہ حکام کر لیں گے۔

جن مزدوروں کو بھیجا جائے گا ان کو تقریباً 1,40,000 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ کمپنی پہلے کارکنوں کا انٹرویو کرے گی اور پھر ان کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسرائیل جانے والے تعمیراتی کارکنوں کو تین سال کے لیے محکمہ محنت میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور ان کی عمر 21 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اسرائیل جانے والے مزدوروں کو اپنے سفری اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔

اسرائیل کو ایک لاکھ مزدوروں کی ضرورت ہے

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے اسرائیل کو تقریباً ایک لاکھ مزدوروں کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے اسرائیلی حکومت نے ہندوستان سے مدد کے طور پر مزدور طلب کیے ہیں۔ بھارت نے اس منصوبے میں اسرائیل کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔ حکومت ہند کے حکم کے تحت اتر پردیش سے تقریباً 40 ہزار مزدوروں کو اسرائیل بھیجا جائے گا۔جس میں سے دس ہزار کا پہلا گروپ قریب قریب تیار ہے ۔بس مرکزی حکومت سے منظوری کا انتظار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

50 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago