قومی

Ayatollah Ali Khamenei Death: اسرائیل اور امریکی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت، کشمیر میں احتجاج، بھارت میں کس نے کیا کہا؟

نئی دہلی: اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد بھارت سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس خبر نے سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے جبکہ کشمیر کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے بھی سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران سمیت ایران کے حساس مقامات پر مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران ایرانی سپریم لیڈر کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ایران کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے بعد بھارت میں اس خبر پر ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر خامنہ ای کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے معروف شاعر صابر ظفر کا شعر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیا۔ ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہوگئی اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔

دوسری جانب جموں و کشمیر کے کئی علاقوں خصوصاً سری نگر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ مظاہرین خامنہ ای کی تصاویر اٹھائے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مقامی شیعہ برادری کے افراد نے اس واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

ادھر معروف مسلم اسکالر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور ایران کے خلاف جاری کارروائیاں تاریخ کا سیاہ باب ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کا دعویٰ گمراہ کن پروپیگنڈا بھی ہو سکتا ہے جس کا مقصد ایرانی عوام کے حوصلے کو کمزور کرنا ہے۔

مولانا رضوی کے مطابق ایران کے عوام جنگی حالات کا سامنا کر چکے ہیں اور وہ اپنے مذہبی و سیاسی قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خبروں سے ایرانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سکیورٹی ایجنسیاں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ردعمل یا امن و امان کی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ موجودہ حالات نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

بتا دین کہ اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں ایران کے کم از کم 10 بڑے شہر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 740 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک افسوسناک واقعے میں میزائل حملے کے باعث ایک اسکول کی 85 طالبات کی بھی موت ہو گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں ایران کے تقریباً 40 اعلیٰ فوجی اور انتظامی عہدیدار بھی مارے گئے۔ حملوں کے جواب میں ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر تقریباً 400 میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق قطر، کویت، اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی کارروائی کے دوران دبئی میں پام ہوٹل اینڈ ریزورٹ اور برج خلیفہ کے قریب ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

44 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

52 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago