قومی

Isha Ambani addresses Girls in ICT India-2024: “ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں بیٹیوں کو لیڈر بننے کے مساوی مواقع ہوں”، ایشا امبانی نے گرلز ان آئی سی ٹی انڈیا-2024 سے کیا خطاب

ایشیا کے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کی بیٹی اور ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے آج (15 مئی) ‘گرلز ان آئی سی ٹی انڈیا-2024’ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر چوتھے صنعتی انقلاب کے اس ڈیجیٹل دور میں ہندوستان کو عالمی لیڈر بن کر ابھرنا ہے تو لڑکیوں کو آگے لانا ہوگا۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور انفارمیشن کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں لڑکیوں کی حصہ داری کو بڑھانا ہو گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘Girls in ICT India-2024’ پروگرام کا انعقاد محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے کیا تھا۔ جس میں ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی لڑکیوں کو ٹیکنالوجی کو کریئر کے طور پر چننا چاہیے۔

بیٹیوں کو لیڈر بننے کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ورک فورس میں خواتین کی نمائندگی میں گزشتہ دہائی میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن صنعت کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔ انہیں ایسے طریقے اور ذرائع تیار کرنے ہوں گے جو خواتین کے کیریئر میں استحکام کو یقینی بنا سکیں۔ مل کر ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہماری بیٹیوں کو کل کی لیڈر بننے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔

 

ایک عورت پورے گاؤں کو کھانا کھلا سکتی ہے

اس دوران ایشا امبانی نے اپنی ماں نیتا امبانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’میری ماں ہمیشہ کہتی ہیں کہ اگر آپ ایک مرد کو بااختیار بنائیں گے تو اس سے صرف ایک خاندان کا پیٹ بھرے گا، لیکن اگر آپ ایک عورت کو بااختیار بنائیں گے تو وہ پورے گاؤں کو کھانا کھلائے گی۔ ماں کا ماننا ہے کہ عورتیں پیدائشی لیڈر ہوتی ہیں۔ ان کی فطری بے غرضی انہیں بہتر رہنما بناتی ہے۔ خواتین ملازمین کی اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ صرف کاغذ پر تبدیلی اور حصہ داری دکھانے سے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago