قومی

AAP alleged Chief Minister of Delhi: کس کے ہاتھ میں ہے دہلی کی کمان؟ وزیراعلیٰ کے شوہر پر عام آدمی پارٹی نے عائد کیا الزام

عام آدمی پارٹی  نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور ان کے شوہر منیش گپتا کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے دعویٰ کیا کہ دہلی کی باگ ڈور دراصل وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے بجائے ان کے شوہر منیش گپتا کے ہاتھ میں ہے، جو آئینی اور جمہوری نظام کے لیے باعث تشویش ہے۔

آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں ایک تصویر دکھاتے ہوئے کہا، “یہ تصویر بہت کچھ کہتی ہے۔ اس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ منیش گپتا دہلی کے اہم سرکاری محکموں جیسے ایم سی ڈی، ڈی جے بی، پی ڈبلیو ڈی اور ڈی یو ایس آئی بی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ کس اختیار کے تحت ان محکموں کی میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں؟”

اگر ریکھا گپتا اہل نہیں تو پھر انہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منظر دہائیوں پرانی اس روایت کی یاد دلاتا ہے جب گاؤں کی سطح پر خواتین سرپنچ تو منتخب ہوتی تھیں لیکن اصل اختیار ان کے شوہروں کے پاس ہوتا تھا، جنہیں ‘سرپنچ-پتی’ کہا جاتا تھا۔ آتشی نے کہا، “ہم نے ان روایتوں کے خلاف جدوجہد کی، خواتین کو تربیت دی تاکہ وہ خود اپنی ذمہ داری نبھا سکیں لیکن آج دہلی جیسے جدید شہر میں ہم وہی پرانا ماڈل وزیراعلیٰ کے عہدے پر دیکھ رہے ہیں۔”

عام آدمی پارٹی نے سوال اٹھایا کہ اگر ریکھا گپتا حکومت چلانے میں اہل نہیں تو پھر انہیں وزیراعلیٰ کیوں بنایا گیا؟ کیا یہی وجہ ہے کہ دہلی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور شہریوں کو طویل پاور کٹ کا سامنا ہے؟ کیا اسی وجہ سے نجی اسکول فیس میں منمانی اضافہ کر رہے ہیں اور تعلیمی نظام زوال کا شکار ہے؟

معاملے کی تفصیلی جانچ کا مطالبہ

آتشی نے کہا، ’’ایک جمہوری نظام میں اگر ایک منتخب خاتون وزیراعلیٰ کی جگہ ان کے شوہر فیصلہ سازی کر رہے ہیں تو یہ نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی اعتماد کی توہین بھی ہے۔‘‘ عام آدمی پارٹی نے اس معاملے پر نائب گورنر اور صدر جمہوریہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی تفصیلی جانچ کی جائے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ دہلی کے عوام نے اپنا ووٹ ریکھا گپتا کو دیا ہے، ان کے شوہر کو نہیں۔ اس لیے منیش گپتا کی سرکاری معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

27 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

27 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

1 hour ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

2 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

2 hours ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

3 hours ago