قومی

Raghav Chadha Controversy: کیا راگھو چڈھا نئی پارٹی بنانے جا رہے ہیں؟ سوشل میڈیا پوسٹ سے قیاس آرائیاں تیز

عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا کے معاملے پر جاری  سیاسی تنازع کے درمیان اب ایک نئی بچث چھڑ گئی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ  راگھو چڈھا اب جلد ہی ایک نئی سیاسی پارٹی قائم کریں گے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب چڈھا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک حامی کا ویڈیو دوبارہ شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں انہیں اپنی الگ پارٹی بنانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ خاص بات یہ رہی کہ اس ویڈیو پر چڈھا نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’دلچسپ خیال۔‘

کیا یہ محض ایک عام ردعمل تھا یا اس کے پیچھے کوئی بڑا اشارہ چھپا ہوا ہے؟

ان کے اس ردعمل نے سیاسی ماحول میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ حامیوں کے درمیان اب یہ بحث چل رہی ہے کہ کیا یہ محض ایک عام ردعمل تھا یا اس کے پیچھے کوئی بڑا اشارہ چھپا ہوا ہے۔ تاہم اس معاملے میں چڈھا کی جانب سے کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسے میں فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ واقعی کسی نئی سیاسی پہل کی سمت میں سوچ رہے ہیں یا نہیں۔فی الحال یہ پورا معاملہ سوشل میڈیا پر بحث اور قیاس آرائیوں تک ہی محدود ہے، لیکن ان کے ایک مختصر ردعمل نے ممکنہ سیاسی تبدیلی کو لے کر بحث ضرور چھیڑ دی ہے۔

راگھو چڈھا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ تیز

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا میں پارٹی کے نائب لیڈر کے عہدے سے راگھو چڈھا کو ہٹا دیا تھا۔ ساتھ ہی ایوان سے درخواست کی گئی تھی کہ راگھو چڈھا کو بولنے کے لیے زیادہ وقت نہ دیا جائے، جس کے بعد تنازع بڑھ گیا۔راگھو چڈھا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ تیز ہو گئی اور الزام تراشی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ راگھو چڈھا اپنا اگلا قدم کیا اٹھائیں گے، لیکن وہ سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع ضرور بن گئے ہیں۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ راگھو چڈھا ایوان میں عام لوگوں سے جڑے مسائل اٹھاتے رہے ہیں اور ان کے اٹھائے گئے مسائل پر کارروائی بھی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہیں اپنی الگ پارٹی بنانی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago