قومی

IRS Officer Daughter Murder in Delhi: دہلی کے ساؤتھ ایسٹ علاقے کے امر کالونی میں آئی آر ایس افسر کی بیٹی کابے رحمی سے قتل، چارجنگ کیبل سے گھونٹا گلا

دارالحکومت دہلی کے پوش علاقے امر کالونی سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بدھ کی صبح یہاں ایک آئی آر ایس افسر کی 22 سالہ بیٹی کو اس کے ہی گھر میں قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے نے نہ صرف سکیورٹی نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول بھی پیدا ہو گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ قتل سے پہلے متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی ہو سکتی ہے۔

والدین جم گئے تھے، پیچھے گھر میں واردات ہوئی

معلومات کے مطابق یہ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی کے والدین روزانہ کی طرح صبح جم گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اکیلی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتولہ نے حال ہی میں انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی اور اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے یو پی ایس سی کی تیاری کر رہی تھی۔ جب والدین واپس آئے تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی، بیٹی کی لاش گھر کے اندر پڑی تھی۔

چارجر کیبل سے گلا گھونٹا گیا

ابتدائی تفتیش میں سامنے آنے والی بات انتہائی چونکا دینے والی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل نے موبائل چارجر کیبل سے لڑکی کا گلا گھونٹا۔ شک کی سوئی گھر کے ایک سابق نوکر پر ہے جو راجستھان کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ اسے تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے نوکری سے نکالا گیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ لینے کے لیے اس نے یہ سنگین جرم کیا۔

سی سی ٹی وی اور فارینسک جانچ جاری

واقعے کی اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس کے اعلیٰ افسران اور فارنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ گھر سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کی جا رہی ہے تاکہ ملزم کی شناخت اور مقام کا پتہ چل سکے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ جنسی زیادتی کے شبہے کی بھی تصدیق ہو سکے۔فی الحال دہلی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Dipke on detention of Ranka and Sourav: ’’جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے…‘‘، رانکا-سورو داس کی حراست پر ابھیجیت دیپکے کا ردعمل

ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…

55 minutes ago

Two more FIRs registered regarding the INDIA bloc: انڈیا اتحاد کے احتجاج پر دو مزید ایف آئی آر در، جانئے کن لیڈروں کے نام ہیں شامل؟

ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…

1 hour ago