آج کل سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کی لالچ اتنی بڑھ گئی ہے کہ صحیح اور غلط کی تمیز ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اسی مقصد کے لیے تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال ہو رہا ہے۔ فالوورز حاصل کرنے کی دوڑ میں دو نوجوانوں نے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی خاتون رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کو نشانہ بنایا۔
فالوورز کی دوڑ میں رکن پارلیمنٹ کو بنایا نشانہ
اطلاعات کے مطابق، ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے فیروز پور جھرکا بلاک کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے مصنوعی ذہانت AI کے ذریعے اقرا حسن کا ایک جعلی اور قابل اعتراض ڈیپ فیک ویڈیو تیار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ جب یہ ویڈیو خود اقرا حسن تک پہنچی، تو انہوں نے فوراً اس کی جانچ کرائی۔
اقرا حسن نے دونوں نوجوانوں کو معاف کردیا
پیر کے روز رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے اس معاملے کی جانکاری ایک کانگریس لیڈر کو فون پر دی۔ ادھر اقرا حسن کے ڈیپ فیک ویڈیو کو لے کر عوام میں شدید ناراضی پائی گئی۔ اس معاملے پر گاؤں میں پنچایت بھی بلائی گئی، جس میں ان دونوں نوجوانوں کے والدین کو بھی حاضر ہونے کو کہا گیا۔ پنچایت میں دونوں نوجوانوں نے سب کے سامنے کان پکڑ کر معافی مانگی۔ اس کے بعد اقرا حسن نے ان نوجوانوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے انہیں معاف کر دیا، جس سے ان کے تحمل اور انسانیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اقرا حسن کے اس عمل کی ستائش کی ہے۔
جعلی اکاؤنٹس بنے دردِ سر
یہ کوئی واحد واقعہ نہیں ہے۔ فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اقرا حسن چودھری کے نام سے سیکڑوں فرضی اکاؤنٹس سرگرم ہیں۔ ان اکاؤنٹس پر رکن پارلیمنٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے اپلوڈ کیا جاتا ہے۔ کچھ دن قبل اقرا حسن نے پولیس حکام کو ان جعلی اکاؤنٹس کی ایک فہرست بھی سونپی تھی، تاہم اب تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…
جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…
آئی پی ایس افسر ونئے کمار چوبے کو نمایاں خدمات کے لیے صدر جمہوریہ کے…
10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ مارچ سے…
مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…
راہل گاندھی نے کہا کہ اب مرکزی حکومت کو برطرف کرنا ہوگا، کیونکہ انہیں انتخابی…