قومی

Statement by Prime Minister: گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے دورے پر روانگی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا  بیان

صدر عزت مآب جان ڈرامانی مہاما کی دعوت پر  میں 2-3 جولائی کو گھانا کا دورہ کروں گا۔ گھانا گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میں ان سےاپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں جس کا مقصد ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور تعاون کے نئے دروازے  کھولنا ہے، جس میں  سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبے شامل ہیں۔ ساتھی جمہوریتوں کے طور پر، گھانا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔

ایسا ملک جس کے ساتھ ہمارے گہرے تاریخی، ثقافتی تعلقات

میں 3 -4 جولائی کو، ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں قیام کروں گا، ایک ایسا ملک جس کے ساتھ ہمارے گہرے تاریخی، ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہیں۔ میں صدرعزت مآب محترمہ کرسٹین کارلا کنگالو، جو اس سال کے پرواسی بھارتیہ دیوس میں مہمان خصوصی تھیں اور وزیر اعظم عزت مآب  محترمہ  کملا پرسادبیسسر، جنہوں نے حال ہی میں دوسری میعاد کے لیے عہدہ سنبھالا ہے، سے ملاقات کروں گا۔ ہندوستانی پہلی بار ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں 180 برس پہلے پہنچے تھے۔ یہ دورہ نسب اور رشتہ داری کے خصوصی بندھنوں کو پھر سے زندہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔

57 برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا

پورٹ آف ا سپین سے، میں بیونس آئرس کا سفر کروں گا۔ 57 برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ ارجنٹینا لاطینی امریکہ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار اور جی 20 کا قریبی معاون ہے۔ میں صدر  عزت مآب جیویر میلیئی کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، جن سے مجھےگذشتہ برس بھی ملنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔ ہم زراعت، اہم معدنیات، توانائی، تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت اپنے باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت

میں 6-7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ ایک بانی رکن کے طور پر، بھارت  ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم مل کر ایک زیادہ پرامن، منصفانہ، مساوی، جمہوری اور متوازن کثیر قطبی عالمی نظام کے لیے کوشاں ہیں۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر میں کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کروں گا۔ میں دو طرفہ رسمی دورے کے لیے برازیلیا کا سفر کروں گا، جوتقریباً چھ دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ برازیل کے ساتھ ہماری قریبی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کو آگے بڑھانے  کے لئے میرے دوست صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا، کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

پانچ ممالک کے دورے ہماری گہری دوستی کو تقویت دیں گے

میری آخری منزل نمیبیا ہوگی،جس کے ساتھ ہم نوآبادیاتی نظام  کے خلاف جدوجہد کی ایک مشترکہ تاریخ ساجھا کرتے ہیں۔ میں صدر عزت مآب ڈاکٹر نیتمبو نندی-ندیتواہ کے ساتھ ملاقات کا منتظر ہوں اور اس دوران ہم ہمارے لوگوں، ہمارے خطوں اور وسیع تر گلوبل ساؤتھ کے فائدے کے لیے تعاون کے لیے ایک نیا روڈ میپ تیار کریں گے۔ نمیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کرنا ایک اعزاز کی بات ہوگی کیونکہ ہم آزادی اور ترقی کے لیے اپنی پائیدار یکجہتی اور مشترکہ عزم کا جشن مناتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے پانچ ممالک کے دورے پورے گلوبل ساؤتھ میں ہماری گہری دوستی کو تقویت دیں گے، بحر اوقیانوس کے دونوں طرف ہماری شراکت داری کو مضبوط کریں گے اور کثیرجہتی پلیٹ فارم جیسے برکس، افریقی یونین، ایکواس اور کیریکوم میں مصروفیات کو مزید گہرا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LPG Subsidy New Rules: ایل پی جی گیس بکنگ میں تبدیلی، یکم اکتوبر سے نئے اصول نافذ، سبسڈی کے لیے کرنا ہوگا یہ کام

یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…

8 hours ago

JDU Internal Rift: جے ڈی یو میں اننت سنگھ اور نیرج کمار آمنے سامنے، پٹنہ گریجویٹ نشست پر بڑھا تنازع

اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…

8 hours ago

Andaman Tourism Vision: انڈمان کے سیاحتی شعبے کو نئی سمت دینے کی تیاری، قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے تیار ہوگا وژن ڈاکیومنٹ

لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…

8 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: پاکستان نے گرچہ اردو کو اپنی زبان بنایا، لیکن اس کی جائے پیدائش اور اس کا خمیر ہندوستانی ہے: کرن رجیجو

بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…

9 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ملک کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…

9 hours ago