آئی او سی کے صدر تھامس باخک نے ریلائنس فاؤنڈیشن کی تعریف کی ہےاورنیتا ایم امبانی نے پہلے دن اپنے افتتاحی خطاب میں فاونڈیشن کے کام کاج کی جم کر تعریف کی۔جمعرات 12 اکتوبر کو ممبئی میں آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تھامس باک نے کہا کہ انہوں نے ریلائنس فاؤنڈیشن کا دورہ کرکے جو کچھ دیکھاہے ، اس سے کافی متاثر ہوا ہوں۔ یہ فاونڈیشن ہمارے اولمپک اقدار اور ہمارے نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے آئی او سی کے ساتھی کے ساتھ مل کر دورہ کیا ہے۔
تھامس ساک نے کہا کہ اپنے ساتھیوں اوردوست نیتا امبانی کے ساتھ ان کے ریلائنس فاؤنڈیشن اور وہ پروگرام میں بچوں اور نوجوانوں سے مل کر کافی خوشی ہوئی ۔کھیل اور تعلیم کے لیے فاونڈیشن کا رول واقعی متاثر کن ہے کیونکہ آپ کو اس مرکز میں پورے ہندوستان کے بچے نظر آتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر پسماندہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچے ہیں جنہیں تعلیم اور اسکولنگ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ اور انہیں تربیت دینے اور بہترین بننے کی تیاری کا موقع دیا جارہا ہے۔
آئی او سی کے صدر تھامس باک نے مزید کہا ہے کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کا کام ایسا ہے جو ہمارے اولمپک اقدار اور وژن کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا ہے۔ اس کام کو اتنے بڑے پیمانے پر اور وہ بھی ایک پرائیویٹ تنظیم ریلائنس فاؤنڈیشن کی طرف سے ہوتا دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی ہے۔ باک نے کہا کہ نیتا امبانی کی ہدایت کاری میں یہ کام ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل اور اولمپکس میں کھیلے جانے والے کھیلوں کے لیے بھی بہت حوصلہ افزا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ نئے تعاون پر آئی او سی کے صدر تھامس باک اور ہندوستان میں آئی او سی کے رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے ممبئی میں ریلائنس فاؤنڈیشن ینگ چیمپس فٹ بال اکیڈمی کے دورے کے دوران اتفاق کیا تھا۔ اس کا ذکر آئی او سی چیف باک نے بھی اپنی افتتاحی تقریر میں کیا جس میں انہوں نے ریلائنس فاؤنڈیشن کی تعریف کی۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…