قومی

BJP Gives Ticket To Sonia Gandhi : کیرالہ کے مُنّار میں دلچسپ موڑ، بی جے پی نے ’سونیا گاندھی‘ کو دیا ٹکٹ، ٹینشن میں کانگریس

کیرالہ کے مُنّار میں ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات اس بار ایک دلچسپ وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس انتخاب میں نلّاتھنی کے 16ویں وارڈ سے بی جے پی نے جس امیدوار کو میدان میں اتارا ہے، ان کا نام ’سونیا گاندھی‘ ہے۔ جی ہاں، آپ نے بالکل درست پڑھا۔ یہ وہی نام ہے جو ملک کی سیاست میں ہمیشہ گونجتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے مقامی انتخابات خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

نام کے پیچھے دلچسپ کہانی
34 سالہ سونیا گاندھی کے نام کے پیچھے بھی ایک دلچسپ کہانی موجود ہے۔ ان کے والد دورے راج سخت گیر کانگریسی تھے۔ وہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی سے متاثر ہو کر اپنی بیٹی کا نام رکھا تھا۔ خاندان آج بھی کانگریس حامی سمجھا جاتا ہے، تاہم سونیا کے شوہر سُبھاش کافی عرصے سے بی جے پی سے منسلک ہیں۔ شوہر کو سیاسی طور پر آگے بڑھانے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے سونیا گاندھی نے اس بار بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سُبھاش بھی لڑ چکے ہیں انتخاب
سُبھاش پہلے بھی سیاست میں قدم آزما چکے ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے انہوں نے مُولکڈئی علاقے میں پنچایت کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔ اس بار سونیا گاندھی کا مقابلہ کانگریس کی منجولا رمیش اور سی پی ایم کی ولارمتی سے ہونے جا رہا ہے۔

پرینکا-راہل کے پارلیمانی حلقے سے رشتہ
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کانگریس کا پہلا خاندان اس علاقے سے بالکل اجنبی نہیں ہے۔ مُنّار سے تقریباً 200 کلومیٹر دور وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرینکا گاندھی واڈرا رکن پارلیمنٹ ہیں، اور اس سے قبل راہُل گاندھی بھی اسی سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کیرالہ میں پنچایت اور مقامی بلدیاتی انتخابات 9 اور 11 دسمبر کو دو مراحل میں ہوں گے۔ اس دوران ریاست کی 941 گرام پنچایتوں، 152 بلاک پنچایتوں، 14 ضلع پنچایتوں، 87 میونسپلٹیوں اور 6 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago