قومی

Indresh Kumar In Bharat Express Conclave: ”بھارت میں رہنے والے تمام لوگوں کا ڈی این اے ایک،اقلیتی طبقہ اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں“: اندریش کمار

نئی دہلی: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے ”بھارت ایکسپریس میگا کانکلیو“ میں ملک کی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور سب کے اعتماد کے موضوع پر اہم گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر لیڈر اور چیف پرچارک اندریش کمار نے اینکر سواتی شکلا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ملک کی وحدت اور اقلیتوں کے مقام پر اپنے خیالات پیش کیے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ بھارات میں رہنے والے تمام لوگوں کا ڈی این اے ایک ہے اور اقلیتی برادریاں اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

”وکست بھارت 2047: نئے بھارت کی بات“ کے موضوع پر منعقد اس کانکلیو میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران اندریش کمار نے سماجی ہم آہنگی کے لیے اپنی سوچ اور نظریہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ہر شہری خود کو اس قوم کا برابر کا حصہ سمجھے اور ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارے۔ گفتگو کے دوران اینکر سواتی شکلا نے اندریش کمار کی سوچ ”نیک بنو، ایک بنو“ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2047 کے ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے نوجوان نسل میں مثبت سوچ اور اتحاد کا جذبہ پیدا کرنا ضروری ہے۔ اس پر اتفاق کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ قوم کی اصل طاقت اس کے اتحاد میں پوشیدہ ہے اور یہی اتحاد ملک کو مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے اپنے نظریے کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں بسنے والے 142 کروڑ افراد ہوں یا دنیا کے مختلف حصوں میں آباد ہندوستانی نژاد لوگ، سب کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔ ان کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ حالات اور شناختیں بدل سکتی ہیں، مگر قوم کی بنیادی شناخت اور اس کا مشترکہ ورثہ ایک ہی رہتا ہے۔ اقلیتوں کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے اندریش کمار نے ایک اقلیتی کانفرنس کا واقعہ بھی سنایا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس موقع پر صاف الفاظ میں کہا تھا کہ اقلیتی برادریاں نہ تو بیرونی ہیں، نہ اجنبی اور نہ ہی اس ملک سے الگ ہیں۔ وہ بھارت اور بھارتی تہذیب کا ہمیشہ سے حصہ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام کا ماحول قائم نہیں ہوگا، تب تک ملک کی ہمہ جہت ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر طبقہ خود کو اس قوم کے مشترکہ مستقبل کا حصہ سمجھے۔

اینکر سواتی شکلا نے بھی ان خیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ “سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس” کا نظریہ دراصل اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ جب ہر شہری کو برابری اور احترام کا احساس ملتا ہے تو ترقی یافتہ بھارت کا خواب حقیقت کے قریب پہنچ جاتا ہے۔ بھارت ایکسپریس میگا کانکلیو کے اس مکالمے کے ذریعے پورے ملک میں ایک مثبت پیغام پہنچا کہ 2047 کے ترقی یافتہ بھارت کا خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ہر شہری، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا برادری سے ہو، خود کو اس ملک کا اٹوٹ حصہ سمجھے اور مشترکہ قومی شناخت کو قبول کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

30 minutes ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

2 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

2 hours ago