نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کی سیاست میں جمعہ کے روزخاموش مگراہم سیاسی پیش رفت دیکھنے کوملی۔ تقریباً سوا سال قبل عام آدمی پارٹی (عام آدمی پارٹی) سے بغاوت کرکے الگ سیاسی پارٹی اندرپرستھ وکاس پارٹی (آئی وی پی) بنانے والے 16 کونسلروں نے آج اپنی پارٹی کا حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں انضمام کردیا۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی بی جے پی کے ریاستی صدرہرش ملہوترا کی موجودگی میں آئی وی پی کے کنوینرمکیش گوئل، ہیم چند گوئل سمیت 16 کونسلروں نے باضابطہ طورپربی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ مرکز، دہلی حکومت اورمیونسپل کارپوریشن تینوں میں بی جے پی کی حکومت ہونے سے ترقیاتی کاموں کومزید رفتارملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندے مل کردہلی کوصاف، سرسبزاوربدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے کام کریں گے۔ دہلی بی جے پی کے نومنتخب صدرہرش ملہوترا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں اور ترقیاتی کاموں سے متاثرہوکراندرپرستھ وکاس پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ انضمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
देश के यशस्वी प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के नेतृत्व एवं देश और दिल्ली में उनके द्वारा किए गए कार्यों से प्रभावित होकर तथा माननीय मुख्यमंत्री श्रीमती @gupta_rekha जी की अगुवाई में दिल्ली सरकार तथा दिल्ली नगर निगम द्वारा किये जा रहे जनहित के कार्यों से प्रेरित होकर आज आम… pic.twitter.com/hxkohJKUty
— BJP Delhi (@BJP4Delhi) July 10, 2026
عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے تھے کونسلر
دوسری جانب، آئی وی پی کے کنوینرمکیش گوئل نے اپنی پارٹی کے انضمام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 2022 کے میونسپل انتخابات میں تمام کونسلرعام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پرکامیاب ہوئے تھے، جس کی بدولت اے اے پی نے میونسپل کارپوریشن میں اقتدارحاصل کیا، جبکہ دہلی میں بھی اسی کی حکومت تھی۔ تاہم پارٹی قیادت مسلسل کونسلروں کو گمراہ کرتی رہی اورترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ میں ایک روپیہ تک مختص نہیں کیا گیا، جس کے باعث منتخب نمائندوں میں ناراضگی بڑھتی چلی گئی۔
Live: CM Smt. @gupta_rekha and State President Shri @hdmalhotra are addressing a Press Conference. https://t.co/K08XgD6qIb
— BJP Delhi (@BJP4Delhi) July 10, 2026
16 کونسلروں نے بنائی تھی اندرپرستھ وکاس پارٹی
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد جب ریکھا گپتا دہلی کی وزیراعلیٰ بنیں تواس وقت تک کئی کونسلرپہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوچکے تھے۔ بعد ازاں 16 کونسلروں نے مل کر اندرپرستھ وکاس پارٹی قائم کی، جسے دہلی حکومت کی جانب سے تعاون ملا اورترقیاتی کام شروع ہوئے۔ مکیش گوئل نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا دارالحکومت کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہترکام کررہی ہیں، اسی اعتماد کے تحت اندرپرستھ وکاس پارٹی نے اجتماعی طورپربی جے پی میں انضمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…